Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

سیاسی انتقامی کارروائی کسی صورت قبول نہیں، جمعیت علماء اسلام

کوہٹہ () جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی ترجمان دلاور خان کاکڑ جمعیت ضلع زیارت کے امیر مولانا نور الحق ہزاروں کارکنوں کی دلوں کے دھڑکن ہیں گرفتاری کی صورت میں جمعیت صوبائی حکومت کے تمام حربوں کو خاک میں ملا دینگے جمعیت کے ورکرز گرفتاریوں اور دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوینگے ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام ضلع کے سابق سیکرٹری اطلاعات نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی کے امیر مولانا محمد طاہر توحیدی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ظفر اللہ جتک سرپرست اعلی مولانا راز محمد محمد حسنی مولانا شیخ عبد الحق حاجی محمد سلیمان جتک مولانا مفتی عبدالوہاب قاری شاہ محمد مولانا عبدالاحد ریگی سنیر نایب امیر مولانا محمد صادق نایب امیر مولانا عبدالمنان سعادت نایب امیر سویم مولانا عبدالباقی مظہری نایب چہارم مولانا مفتی حسین احمد سرپرست مولانا محمد قاسم مولانا حافظ محی الدین مولانا عبدالواسع مولانا حافظ ولی محمد مولانا محمد نسیم مدنی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا مفتی دین محمد ڈپٹی جنرل دوئم مولانا امین اللہ امین ڈپٹی جنرل سوئم مولانا عبدالرحیم ڈپٹی جنرل چہارم مولانا مفتی عبدالستا رسیکرٹری اطلاعات حافظ عین اللہ صابر مولانا حافظ ہدایت اللہ سبحانی معاون سیکرٹری اطلاعات گل آغا مولانا فدا محمد مولانا عبدالحی احسنی ناظم مالیات مولانا عبدالعلی رخشانی معاون ناظم مالیات مولانا شیر محمد حقانی مولانا مفتی محمد سلیمان فاروقی مولانا قاری عبدالخالق حاجی ولی محمد عرف طور جان نعیم خان استاد سالار صلاح الدین عبدالعلی ترین نور محمد حافظ محیب اللہ سید گل محمد آغا شاہ محمد پہلوان اور نصراللہ جتک نے
اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی ترجمان بلوچستان حاجی دلاور خان کاکڑ، امیر جے یو آئی ضلع زیارت مولانا نور الحق، نور محمد لالا اور محمد دین کے خلاف ڈپٹی کمشنر زیارت کی جانب سے جاری کردہ گرفتاری کے احکامات اور نام نہاد صوبائی وزیرنور محمد دومڑ کی بدترین سیاسی انتقامی کارروائیوں پر سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دلاور خان کاکڑ اور مولانا نور الحق لاوارث نہیں ہے نور محمد دومڑ کان کھول کر سن لیں کہ اقتدار کا یہ جھوٹا غرور اور کرسی ہمیشہ رہنے والے نہیں۔ اپنے سیاسی آقاؤں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے جمعیت علماء اسلام کیخلاف طاقت کا استعمال صوبائی وزیر نور محمد دومڑ کی ناکامیوں کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام خبردار کرتے ہیں ڈپٹی کمشنر زیارت کو بھی واشگاف الفاظ میں متنبہ کرتے ہیں کہ سرکاری ادارے عوام کے خادم ہوتے ہیں نہ دشمن آج صوبائی حکومت سرکاری اداروں کو جمعیت علماء اسلام کیخلاف استعمال کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اپنے قائدین کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہےاگر گرفتاری کے یہ بے بنیاد اور سیاسی احکامات فوری طور پر واپس نہ لیے گئے، تو جمعیت علماء اسلام احتجاج کا ایسا طوفان کھڑا کرے گی جس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔ ہمارا ہر کارکن پر عزم ہو کر میدان میں نکلنے کے لیے تیار ہے اور ہم اپنے قائدین کی ناموس اور عوام کے حقوق کے لیے کسی بھی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام آج بلوچستان کا سب سے بڑی سیاسی اور مذہبی جماعت ہیں 78 سالوں سے جمعیت علماء اسلام کیخلاف وقت کی فرعون طاقت کے بجائے استعمال کیا ہے لیکن جمعیت علماء اسلام کو مٹانے والے خود مٹ گئے لیکن بفضل خدا عوام کی طاقت سے بلوچستان کا نمائندہ جماعت بن چکی ہے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *