Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

ہنرمندی سے خواتین کو معاشی خودمختاری دی جائیگی، روبینہ خالد

اسلام آباد(بیورو چیف)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، سینیٹر روبینہ خالد نے آج بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (ILO) پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر، مسٹر گیر تھامس ٹونسٹول سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بینظیر ہنرمند پروگرام کے تحت دونوں اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے مختلف پہلوو¿ں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں بی آئی ایس پی کی خواتین بینیفشریز میں ہنر مندی کی تربیت، روزگار کے بہتر مواقع، استعداد کار میں اضافے اور ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ طور پر کام پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس مقصد کے لیے مستحقین کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر فراہم کرنے اور روزگار سے منسلک نے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔اس موقع پر چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بی آئی ایس پی میں جاری اصلاحات کے تحت مستحق خواتین کی مالی شمولیت، ادائیگیوں میں شفافیت اور سہولت کو مزید بہتر بنانے کے لیے ڈیجیٹل والٹ کا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کی ایک تحقیق کے مطابق بی آئی ایس پی محض ایک سماجی تحفظ کا پروگرام نہیں بلکہ اس کے مثبت اثرات مقامی معیشت پر بھی نمایاں طور پر سامنے آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بینظیر ہنرمند پروگرام غربت سے نجات کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس کا مقصد مستحق خاندانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر سکھا کر انہیں معاشی طور پر خودمختار بنانا اور ان کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آئی ایل او کے تعاون سے مختلف شعبوں بالخصوص خواتین کی دستکاری، ہوٹل مینجمنٹ، سیاحت اور دیگر ابھرتے ہوئے شعبہ جات میں ہنر مندی کی تربیت دی جا سکتی ہے جہاں روزگار کی زیادہ ضرورت اور گنجائش موجود ہے۔گیر تھامس ٹونسٹول نے پاکستان میں سماجی تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے میں بی آئی ایس پی کے کردار کو سراہا اور ہنر مندی، باوقار روزگار اور مستحق خاندانوں کے لیے پائیدار معاشی مواقع پیدا کرنے کے لیے بی آئی ایس پی کے ساتھ تعاون میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ملاقات کے اختتام پر دونوں اداروں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں کی نشاندہی کے لیے فوکل پرسنز نامزد کرنے اور مشترکہ ورک پلان تیار کرنے پر اتفاق کیا تاکہ مستقبل میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے ذریعے اس تعاون کو باضابطہ اور دیرپا شکل دی جا سکے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *