Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمیجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمی

چمن میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ناقابلِ برداشت ہے،عوامی حلقے

شدید گرمی میں عوام کا جینا محال۔چمن لوڈشیدنگ

چمن( رنزوریار سے )شدید گرمی کے اس ناقابلِ برداشت موسم میں چمن شہر اور گردونواح کے دیہی علاقوں میں واپڈا کی جانب سے جاری غیراعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ انتہائی قابلِ مذمت، غیر انسانی اور عوام دشمن اقدام ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کئی کئی گھنٹے جبکہ مضافاتی دیہات میں کئی کئی روز تک بجلی کی عدم فراہمی نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ بجلی نہ ہونے کے باعث پینے کے پانی کا شدید بحران پیدا ہوچکا ہے، کاروباری سرگرمیاں مفلوج ہو گئی ہیں اور بجلی سے وابستہ تمام چھوٹے بڑے شعبے مکمل طور پر بند ہونے کے قریب ہیں۔ طلبہ اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے سے قاصر ہیں جبکہ مریض، بزرگ، خواتین اور بچے شدید گرمی میں اذیت ناک حالات سے دوچار ہیں۔ عوام بجلی کے باقاعدگی سے بل ادا کرنے کے باوجود بنیادی سہولت سے محروم ہیں جو سراسر ناانصافی اور ناقابلِ قبول طرزِ عمل ہے۔ متعلقہ حکام کی خاموشی اور عدم توجہی عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ ہم واپڈا کے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ چمن شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں فوری طور پر غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے، بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور عوام کو اس شدید گرمی میں مزید اذیت سے بچانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مؤثر اقدامات کیے جائیں، بصورتِ دیگر عوام اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے سخت احتجاج اور ہر آئینی و جمہوری راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں اور حکام پر عائد ہوگی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *