Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچسبی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچاسلام آباد: پیٹرولیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے حکومت کا ‘پیٹرولیم سمارٹ لاک ڈاؤن’ کا امکانمہنگائی نے عوام کی معاشی سانسیں روک دی ہیں، مولانا قاری مہراللہکیو ڈی اے نے دو پبلک پارکس کی شفاف مسابقتی بولی اور ناکارہ مشینری کی نیلامی مکمل کرلیجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچسبی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچاسلام آباد: پیٹرولیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے حکومت کا ‘پیٹرولیم سمارٹ لاک ڈاؤن’ کا امکانمہنگائی نے عوام کی معاشی سانسیں روک دی ہیں، مولانا قاری مہراللہکیو ڈی اے نے دو پبلک پارکس کی شفاف مسابقتی بولی اور ناکارہ مشینری کی نیلامی مکمل کرلی

بلوچستان کانسٹیبلری میں نظم و ضبط مزید مؤثر بنایا جائے، شہلہ قریشی

: پی ایس پی آفیسر محترمہ شہلہ قریشی نے ڈپٹی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری کا چارج سنبھال کر باقاعدہ طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کر دیں۔چارج سنبھالنے کے بعد بلوچستان کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر بدر لائن میں ایک اہم اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈپٹی کمانڈنٹ محترمہ شہلہ قریشی نے کی۔ اجلاس میں تمام زونل کمانڈرز، ونگ کمانڈرز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمانڈنٹ نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ فورس میں نظم و ضبط کو مزید م¶ثر بنایا جائے اور ہر افسر و اہلکار اپنی حاضری اور ڈیوٹی کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنائے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کانسٹیبلری کے جوانوں کی فلاح و بہبود (ویلفیئر) کو اولین ترجیح دی جائے گی اور ان کے پیشہ ورانہ مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔محترمہ شہلہ قریشی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دورانِ ڈیوٹی عوام کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ذمہ داری سمجھتے ہوئے پیشہ ورانہ مہارت، دیانت داری اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کانسٹیبلری عوام کی خدمت، امن و امان کے قیام اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرتی رہے گی۔اجلاس کے اختتام پر افسران نے ڈپٹی کمانڈنٹ کو اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور بلوچستان کانسٹیبلری کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *