Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچسبی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچاسلام آباد: پیٹرولیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے حکومت کا ‘پیٹرولیم سمارٹ لاک ڈاؤن’ کا امکانمہنگائی نے عوام کی معاشی سانسیں روک دی ہیں، مولانا قاری مہراللہکیو ڈی اے نے دو پبلک پارکس کی شفاف مسابقتی بولی اور ناکارہ مشینری کی نیلامی مکمل کرلیجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچسبی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچاسلام آباد: پیٹرولیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے حکومت کا ‘پیٹرولیم سمارٹ لاک ڈاؤن’ کا امکانمہنگائی نے عوام کی معاشی سانسیں روک دی ہیں، مولانا قاری مہراللہکیو ڈی اے نے دو پبلک پارکس کی شفاف مسابقتی بولی اور ناکارہ مشینری کی نیلامی مکمل کرلی

کوئٹہ کے عوام مہنگائی کے ساتھ سہولیات کے بحران کا بھی شکار ہیں، مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ ()جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، حاجی بشیر احمد کاکڑ، حافظ شبیر احمد مدنی، حاجی رحمت اللہ کاکڑ، سید حاجی عبدالواحد آغا، حافظ مسعود احمد، حاجی محمد قاسم خلجی، حاجی ولی محمد بڑیچ، صفی اللہ مینگل، شاہ زاہد مشوانی اور دیگر نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بجلی گیس اور پانی کے سنگین مسائل نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پانی کی شدید قلت اور گیس کی مسلسل بندش کے باعث شہری شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں متعلقہ اداروں کی بے حسی اور عدم توجہی عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف مہنگائی نے عام آدمی کی قوتِ خرید کو بری طرح متاثر کردیا ہے دوسری جانب بجلی گیس اور پانی کی ناقص فراہمی نے شہریوں پر اضافی مالی بوجھ ڈال دیا ہے صبح 9 بجے سے 12 بجے تک اور سہ پہر 3 بجے سے شام ساڑھے 6 بجے تک گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہری ایل پی جی کے مہنگے استعمال پر مجبور ہیں جبکہ ٹیوب ویلوں کی بندش کی وجہ سے پانی کے حصول کیلئے مہنگے ٹینکروں کا سہارا لینا پڑرہا ہے رہنماؤں نے کہا کہ کم تنخواہوں بے روزگاری اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دور میں یہ اضافی اخراجات عوام کے لیے ناقابلِ برداشت ہوچکے ہیں۔ حکومت اور متعلقہ ادارے عوامی مسائل کے حل کے بجائے محض اعلانات دعوؤں اور نمائشی اقدامات تک محدود نظر آتے ہیں شہری بنیادی سہولیات سے محروم ہو کر شدید اذیت کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے جائز مسائل کے حل کے لیے مختلف دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں لیکن کہیں شنوائی نہیں ہو رہی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *