Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمیجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمی

لاھور آرگینک ویلیج ( پنڈ ) میں مینگو فیسٹول کا انعقاد

لاھور آرگینک ویلیج ( پنڈ ) میں مینگو فیسٹول کا انعقاد
رپورٹ ۔۔۔۔شہزاد بھٹہ
ڈسکوری چینل پاکستان نے لاھور آرگینک ولیج ڈی ایچ اے میں دو روزہ مینگو فیسٹول 2026 کا انعقاد کیا جس میں لاھور سمیت دیگر علاقوں سے ھزاروں خواتین حضرات اور بچوں نے بھر پور شرکت کی مختلف نوعیت کے دیسی کھانے کھائے اور خوب موج مستی کی
ڈاکٹر احسان بھٹہ سیکرٹری اوقاف و چیف ایڈمنسٹریٹو پنجاب کی 27 جون کو لاھور آرگینک ویلج میں مینگو فیسٹیول میں خصوصی شرکت اور مینگو فیسٹیول کا افتتاح کیا
پاکستان کا قومی پھل آم دنیا بھر میں اپنی مٹھاس اور خوشبو کے باعث بے حد مقبول ہے۔ گرمیوں کے موسم میں دستیاب یہ رسیلا پھل وٹامنز (A اور C)، پوٹاشیم اور اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہوتا ہے، جو ہاضمے اور دل کی صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔
پاکستان میں آم کی 200 سے زائد اقسام کاشت کی جاتی ہیں، جن میں سے چند نمایاں ترین اقسام چونسا سندھڑی لنگڑا اور انور رٹول ھیں
چونسا: اپنی مٹھاس اور گودے کی وجہ سے سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔
سندھڑی: سندھ کا مشہور، رسیلا اور بڑی جسامت والا آم ھے
لنگڑا: اپنی منفرد خوشبو اور مٹھاس کے لیے مشہور ہے۔
انور رٹول: چھوٹے سائز کا مگر انتہائی میٹھا اور ذائقے دار ھوتا ھے
مینگو فیسٹول 2026 میں مختلف سیاسی سماجی کاروباری شخصیات کے ساتھ ساتھ سرکاری آفیسرز کی آمد اور شرکت
اسپیشل ایجوکیشن ایسوسی ایشن آف پروفیشنلز پاکستان کے ایک وفد نے لاھور آرگینک ویلج میں جاری بڑے مینگو فیسٹول میں سینئر وائس چیئرمین اسپیشل ایجوکیشن ایسوسی ایشن آف پروفیشنلز پاکستان، شہزاد بھٹہ سابقہ ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب اور ظہیر ہمایوں جنرل سیکرٹری سیپ پاکستان نے بھی شرکت کی انس فاروقی ڈائریکٹر ڈسکوری چینل نے دوستوں کو خوش آمدید کیا اور خوبصورت پھولوں کے گلدستے پیش کئے
ڈاکٹر احسان بھٹہ سیکرٹری و چیف ایڈمنسٹریٹو اوقاف و مذہبی امور حکومت پنجاب نے مینگو فیسٹول کے کامیاب انعقاد پر سی ای او ڈسکوری چینل ڈاکٹر قیصر رفیق اور انکی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک خطہ جنت نظیر ھے جہاں قدرت نے ھر طرح کے موسمی پھل اور سبزیاں عطا کر رکھی ہیں پاکستان میں پانچ قسم گرمی سردی بہار برسات اور خزاں کے موسم موجود ہیں پاکستان دنیا کا واحد خطہ ارض ھے جہاں آپ ایک ھی وقت میں دو مختلف موسموں سے لطف اندوز ھو سکتے ھیں اگر لاھور میں شدید گرمی پڑ رہی ھو تو چند گھنٹے کی مسافت کے بعد مری نتھیا گلی میں خوشگوار اور ٹھنڈے موسم سے لطف اندوز ھو سکتے ھیں
انیس فاروقی ڈائریکٹر ڈسکوری چینل اور انچارج مینگو فیسٹول نے بتایا کہ لاھور آرگینک ویلیج میں پاکستان بھر کی پھلوں کے بادشاہ ام کی 140 سے زائد اقسام رکھی گئی ھیں مینگو فیسٹول نے پورے لاھور میں دھوم مچا رکھی ھے لاھور بھر سے شہری بڑی تعداد میں فیسٹیول کا رخ کر رہے ہیں۔ پھلوں کے بادشاہ کے شوقین مختلف اقسام کے آم چکھنے اور خریدنے کے ساتھ رنگا رنگ سرگرمیوں سے بھی بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں۔انس فاروقی نے مزید بتایا کہ مینگو فیسٹیول میں فوڈ کورٹ، آرگینک مصنوعات، بچوں کے لیے پلے ایریا، فیملی انٹرٹینمنٹ، سیلفی پوائنٹس اور دیگر دلچسپ سرگرمیاں شرکاء کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
دو روزہ مینگو فیسٹیول 27 اور 28 جون کو لاہور آرگینک ویلیج، ڈی ایچ اے فیز ون، عادل ہسپتال کے قریب جاری رہے اور اہلِ لاہور اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ اس منفرد میلے سے لطف اندوز ھوئے اور موج مستی کی
شہزاد بھٹہ سید قمر عباس شاہ اور ظہیر ہمایوں نے پاکستان کے بڑے مینگو فیسٹول کے انعقاد پر ڈسکوری چینل کے سی او ڈاکٹر قیصر رفیق انیس فاروقی ڈائریکٹر ڈسکوری چینل مختار احمد اور تمام انتظامی کمیٹی ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سوسائٹی میں مینگو فیسٹول جیسی مثبت سرگرمیوں کی اشد ضرورت ھے تاکہ عوام کو گھٹن زدہ ماحول میں خوشیوں کے لمحات میسر آسکیں
میلے خوشی، ثقافت اور تہواروں کے وہ رنگین اجتماعات ہوتے ہیں جہاں لوگ ملتے ہیں، تفریح کرتے ہیں، اور روایتی کھانوں اور دستکاریوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ روایتی اور ثقافتی میلوں کے انعقاد سے معاشی و معاشرتی سرگرمیوں میں بہت اضافہ ھوتا ھے میلے نہ صرف تفریح کا ذریعہ ہیں بلکہ یہ لوگوں کو اپنی ثقافت سے جوڑے رکھنے اور آپسی میل جول بڑھانے کا ایک بہترین موقع بھی فراہم کرتے ہیں۔ کھاتے پیتے اور خریداری کرتے نظر آتے ہیں جس سے پیسے کی سرکولیشن مٰیں اضافہ ھوتا ھے امیر خرچ کرتے ہیں اور غربیوں کے چولہے جلتے ھیں جس سے ملکی معیشت میں بھی بہتری آتی ھے
حکومت کو چاھیے کہ اپنی عوام کے لیے زیادہ سے زیادہ میلے ٹھیلوں ثقافتی سماجی و معاشی اور ادبی سرگرمیوں کا انعقاد کرے تاکہ عوام اپنی پریشانیوں سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکیں

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *