Banner
Daily Sahafat Quetta
September 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
محکمہ کھیل بلوچستان میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف اینٹی کرپشن میں درخواستہرنائی میں طوفانی بارش اور سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، دو معصوم بچے جاں بحقکسٹم چیک پوسٹوں پر آٹے اور گندم کی گاڑیوں کو روکنا اور بھاری رشوت وصول کرنا بدترین کرپشن ہے ، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹیکوئٹہ میں کمسن علی شاہ کے قتل کیس کا معمہ حل ہوگیافیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقاتنجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں، شادی سے قبل کون سا اہم فیصلہ کر لیا تھا؟، مومنہ اقبال نے راز افشاں کردیاگنداخہ، اوستا محمد سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمنسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیممحکمہ کھیل بلوچستان میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف اینٹی کرپشن میں درخواستہرنائی میں طوفانی بارش اور سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، دو معصوم بچے جاں بحقکسٹم چیک پوسٹوں پر آٹے اور گندم کی گاڑیوں کو روکنا اور بھاری رشوت وصول کرنا بدترین کرپشن ہے ، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹیکوئٹہ میں کمسن علی شاہ کے قتل کیس کا معمہ حل ہوگیافیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقاتنجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں، شادی سے قبل کون سا اہم فیصلہ کر لیا تھا؟، مومنہ اقبال نے راز افشاں کردیاگنداخہ، اوستا محمد سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمنسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیم

حق و باطل کی کشمکش میں اہلِ حق کی قربانیاں تاریخِ اسلام کا روشن باب ہیں، مولانا عبدالرحمن رفیق


کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، حاجی بشیر احمد کاکڑ، سیکرٹری مالیات حاجی صالح محمد، مفتی رضا خان، حاجی ظفر اللہ کاکڑ، میر سرفراز شاہوانی، میر حشمت لہڑی، سیٹھ اجمل بازئی، سالار مولوی علی جان، مولانا سید سعد اللہ آغا اور مولوی نقیب اللہ ملاخیل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تاریخِ اسلام حق و باطل کی کشمکش میں اہلِ حق کی بے مثال قربانیوں، استقامت اور جدوجہد سے مزین ہے۔

انہوں نے کہا کہ باطل قوتوں کے سامنے کلمۂ حق بلند کرنا ائمۂ امت اور اکابرینِ دین کی عظیم روایات کا تسلسل ہے، جبکہ ظلم و استبداد کے ایوانوں کو صدائے حق سے لرزا دینا اور مظلوموں کی حمایت میں آواز بلند کرنا ہمارے اسلاف کا روشن طرزِ عمل رہا ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی لازوال قربانیاں رہتی دنیا تک حق، حریت اور استقامت کا روشن مینار ہیں، جو امتِ مسلمہ کو ظلم کے خلاف ڈٹ جانے اور حق کی سربلندی کے لیے ہر قربانی دینے کا درس دیتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یزیدی کردار اور ظالمانہ قوتیں ہر دور میں مختلف شکلوں میں موجود رہی ہیں، لیکن حسینی فکر کے علمبردار ہمیشہ ظلم و جبر کے خلاف میدانِ عمل میں ثابت قدم رہے ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جمعیت علماء اسلام اپنے اکابر کی درخشاں روایات کی پاسداری کرتے ہوئے ملک میں دینی اقدار اور عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور ہر قسم کے ظلم، ناانصافی اور استحصالی نظام کے خلاف بھرپور آواز بلند کرتی رہے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *