Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتدہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقات

کالعدم ایکشن کمیٹی مہاجرین کی نشستوں کی آڑ میں لشکرکشی کرنا چاہتی ہے: راناثنااللہ


اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی مہاجرین کی نشستوں کے مطالبے کی آڑ میں لشکرکشی کرنا چاہتی ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتےہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ گزشتہ سال کالعدم ایکشن کمیٹی نے 38 مطالبات پیش کیے تھے، ان میں سے کوئی ایسا مطالبہ نہیں تھا جس پر کام نہیں کیا گیا مگر کالعدم ایکشن کمیٹی نے ایک سال پہلے کشمیر میں جلاو گھیراؤ کا راستہ اپنایا۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کا بجلی سے متعلق 10 ارب روپے کا مطالبہ تھا اور اس حوالے سے امداد فراہم کی گئی، پورے پاکستان میں بجلی کے نرخ سب کو معلوم ہیں مگر آزادکشمیر میں آج بھی بجلی ساڑھے تین روپے یونٹ دی جاتی ہے جب کہ آزادکشمیر کے لیے گندم پر سبسڈی بھی فراہم کی جارہی ہے۔

مہاجرین کی نشستیں بندوق کے زور پر ختم نہیں ہو سکتیں، بلاول بھٹوکا ایکشن کمیٹی سے معاملہ سیاسی انداز میں حل کرنے پر زور
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ کمیٹی مہاجرین کی نشستوں پر اپنی سفارشات آزاد کشمیر حکومت کو پیش کرے گی مگر کالعدم ایکشن کمیٹی کا مطالبہ ہے اسمبلی میں مہاجرین کی 12 سیٹیں ختم کردی جائیں، مہاجرین کو حق رائے دہی سے محروم کرنا تحریک آزادی کے مقصد سے انحراف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کو کئی آپشن دیے گئے جن سے انکارکردیا گیا، ایکشن کمیٹی نے جتھا کلچر کے ذریعے اپنا مطالبہ منوانے کا راستہ اپنایا ، ایکشن کمیٹی مہاجرین کی نشستوں کے مطالبے کی آڑ میں لشکرکشی کرنا چاہتی ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *