Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے نامبلوچستان کی ترقی ملکی معاشی و سیاسی استحکام کی ضامن ہے، جمعیت نظریاتیروحانی طلبہ جماعت کے عہدیداران کی صاحبزادہ جعفر صادق طاہری سے ملاقاتسہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے نامبلوچستان کی ترقی ملکی معاشی و سیاسی استحکام کی ضامن ہے، جمعیت نظریاتیروحانی طلبہ جماعت کے عہدیداران کی صاحبزادہ جعفر صادق طاہری سے ملاقاتسہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

ایک روپیہ خرچ کیے بغیر گوگل اسٹوریج کو خالی کرنے میں مددگار آسان ٹِرکس


گوگل اکاؤنٹس کا استعمال تو اب لگ بھگ ہر انٹرنیٹ صارف کرتا ہے اور اس کی اسٹوریج محدود ہوتی ہے۔

جب اسٹوریج ختم ہونے لگتی ہے تو گوگل کی جانب سے مشورہ دیا جاتا ہے کہ ماہانہ فیس پر مبنی اپ گریڈ کی جائے تاکہ مزید اسٹوریج مل سکے۔

مگر اچھی بات یہ ہے کہ آپ ایک روپیہ خرچ کیے بغیر بھی گوگل، جی میل، گوگل فوٹو اور دیگر سروسز کے لیے اسٹوریج اسپیس کو کلیئر کرسکتے ہیں۔

اس کے لیے پہلے تو یہ جاننے کی ضرورت ہوتی ہے کہ زیادہ اسٹوریج کہاں استعمال ہو رہی ہے۔

اس مقصد کے لیے پہلے گوگل ون کے اسٹوریج پیج پر جائیں، جہاں آپ دیکھ سکتے ہیں جی میل، گوگل ڈرائیو اور فوٹوز نے کتنی اسٹوریج پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

ایک بار جب علم ہو جائے کہ کس سروس نے سب سے زیادہ اسٹوریج گھیری ہوئی ہے، پھر آپ کو صفائی پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

بڑی اٹیچمنٹس جی میل میں سب سے زیادہ اسٹوریج پر قبضہ کرتی ہیں اور ان کے بارے میں جاننا بہت آسانی سے ممکن ہے۔

اس کے لیے جی میل سرچ بار میں چند ٹرمز ٹائپ کریں جیسے larger:10M یا larger:25M وغیرہ سے پرانی ویڈیوز، پی ڈی ایف فائلز اور دیگر فوری طور پر سامنے آجاتی ہیں جو برسوں سے جی میل میں جمع ہو رہی ہوتی ہیں۔

جی میل میں غیر ضروری سبسکرپشن کو کلین کریں
گوگل کی جانب سے کچھ عرصے قبل جی میل میں مینج سبسکرپشن فیچر متعارف کرایا تھا۔

یہ فیچر جی میل میں بائیں جانب سائیڈ بار میں موجود ہے جس پر کلک کرکے آپ ان سبسکرپشن ای میلز کو روک سکتے ہیں جن کو مہینوں سے اوپن نہیں کیا ہوتا۔

اس طرح اسٹوریج کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

ٹریش کین کو خالی رکھنا بھی ضروری
کسی فائل کو ڈیلیٹ کرنے سے ہی اسٹوریج کی صفائی نہیں ہوتی۔

جی میل، گوگل ڈرائیو اور گوگل فوٹوز کے اپنے اپنے ٹریش فولڈرز ہوتے ہیں اور ان کو خالی کرنا بھی ضروری ہوتا ہے۔

اگر ٹریش کین کو خالی نہ کیا جائے تو ڈیلیٹ فائلز بدستور اسٹوریج اسپیس پر قبضہ جمائے رکھتی ہیں۔

گوگل ڈرائیو کے اسٹوریج سیکشن میں فائلز کی تلاش کے لیے مختلف آپشنز موجود ہوتے ہیں جیسے سائز، اور دیگر۔

ان آپشنز سے فائلز کو تلاش کرکے ڈیلیٹ کرنا آسانی سے ممکن ہو جاتا ہے۔

آسان الفاظ میں بیشتر افراد کو گوگل سے مزید اسٹوریج خریدنے کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ وہ مختلف سروسز میں موجود بڑی فائلز کو ڈیلیٹ کرکے اسپیس کو بڑھا سکتے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *