Banner
Daily Sahafat Quetta
September 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوعدورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردیجدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلالاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہکراچی میں بینک بھی لوٹے جاتے ہیں، ایسا کچھ نہیں، گورنر بلوچستاننوحصار پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتارآواران میں 3 دہشتگرد ہلاک، سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صحافی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درجبشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوعدورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردیجدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلالاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہکراچی میں بینک بھی لوٹے جاتے ہیں، ایسا کچھ نہیں، گورنر بلوچستاننوحصار پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتارآواران میں 3 دہشتگرد ہلاک، سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صحافی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درج

بلوچستان میں ماہی گیری کے شعبے میں تاریخی اصلاحات پر سابق سیکریٹری فشریز عمران گچکی کو ایف اے او کی جانب سے اعزازی شیلڈ

رپورٹ: سمیرا راجپوت

کوئٹہ: اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے خوراک و زراعت تنظیم (FAO) نے بلوچستان میں ماہی گیری کے شعبے میں نمایاں اصلاحات اور پالیسی سازی میں اہم کردار ادا کرنے پر محکمہ فشریز و ساحلی ترقی بلوچستان کے سابق سیکریٹری عمران گچکی کو اعزازی شیلڈ سے نوازا ہے۔

ایف اے او کی جانب سے دی جانے والی یہ شیلڈ بلوچستان کے ماہی گیری کے شعبے میں پائیدار ترقی، جدید قانون سازی اور مؤثر پالیسی اصلاحات کے اعتراف میں پیش کی گئی۔ عمران گچکی کی قیادت میں بلوچستان نے اپنی تاریخ کی پہلی فشریز اینڈ ایکوا کلچر پالیسی مرتب اور نافذ کی، جبکہ بلوچستان فشریز اینڈ ایکوا کلچر ایکٹ 2026 بھی ایف اے او کی تکنیکی معاونت سے منظور کیا گیا۔ اس نئے قانونی فریم ورک کے نفاذ کے لیے درکار قواعد و ضوابط بھی حتمی شکل دی جا چکی ہے۔

ان اصلاحات کے نتیجے میں بلوچستان پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا ہے جس نے ماہی گیری اور آبی زراعت کے شعبے کے لیے ایک جامع پالیسی اور جدید ریگولیٹری نظام متعارف کرایا ہے، جو بین الاقوامی معیارات اور بہترین عالمی روایات سے ہم آہنگ ہے۔

نئی پالیسی اور قانون سازی کا مقصد پائیدار ماہی گیری کے فروغ، ذمہ دارانہ ایکوا کلچر کی ترقی، آبی وسائل کے تحفظ، سرمایہ کاری میں اضافے اور ساحلی آبادیوں کے معاشی حالات کو بہتر بنانا ہے۔

ایف اے او نے عمران گچکی کی بصیرت افروز قیادت اور شعبہ فشریز کی ترقی کے لیے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اصلاحات بلوچستان میں ماہی گیری کے شعبے کی پائیدار ترقی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر نئی پالیسی اور قانونی فریم ورک پر مؤثر انداز میں عملدرآمد کیا گیا تو یہ بلوچستان میں ایک حقیقی “بلیو ریوولوشن” کا آغاز ثابت ہو سکتا ہے، جس کے ذریعے صوبے کے سمندری اور اندرونی آبی وسائل کی وسیع معاشی صلاحیت کو بروئے کار لایا جا سکے گا۔ اس سے نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ غذائی تحفظ، ماحولیاتی استحکام اور صوبائی معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔

ایف اے او کی جانب سے یہ اعزاز حکومت بلوچستان اور بین الاقوامی ترقیاتی اداروں کے درمیان مؤثر تعاون کی ایک کامیاب مثال ہے، جو قدرتی وسائل کے پائیدار استعمال اور معاشی ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

یہ اعزاز بلوچستان کے ماہی گیری کے شعبے میں ہونے والی تاریخی پیش رفت کا اعتراف ہے اور اس بات کا مظہر بھی کہ صوبہ مستقبل میں فشریز گورننس اور آبی زراعت کی ترقی کے میدان میں ملک کے لیے ایک مثالی ماڈل بن سکتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *