Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالی

ماہ رنگ لانگو کی سزا کے خلاف کالعدم بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ہڑتال کی کال مسترد، بلوچستان بھر میں زندگی معمول کے مطابق رواں دواں

تحریر: حورین نواز
کوئٹہ: کالعدم بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ماہ رنگ لانگو کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کی جانب سےدی جانے والی عمر قید کی سزا کے خلاف تنظیم کی جانب سے صوبے میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال کو عوام نے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے، جس کے بعد پورے صوبے میں تجارتی و سفری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ر ہیں۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں صورتحال بالکل پرامن ر ہے اور کہیں بھی کسی قسم کا احتجاج یا دھرنا دیکھنے میں نہیں آیا۔

ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کو دیگر اضلاع سے ملانے والے تمام داخلی اور خارجی راستے ٹریفک کے لیے مکمل کھلے ر ہے ۔ قومی شاہراہ N-40 پر گاڑیوں کی آمد و رفت بلا تعطل جاری ر ہی، جبکہ کراچی اور کوئٹہ کو ملانے والی اہم ترین شاہراہ N-25 پر واقع لکپاس ٹنل پربھی ٹریفک مطابق چلتی رہی ۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر کے اندر تمام شاہراہیں اور تجارتی مراکز کھلے ر ہے ۔ شہر کے تمام بازاروں، مارکیٹوں اور شاپنگ پلازوں میں کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ر ہیں ۔

مستونگ، نوشکی اور ژوب سے موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق وہاں بھی کالعدم بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ہڑتال کی کال کا کوئی اثر نہیں دیکھا گیا۔ مستونگ شہر کے تمام بازار اور سڑکیں کھلی رہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ رواں دواں رہی۔ نوشکی میں قومی شاہراہ N-40 پر مال بردار گاڑیاں بھی چلتی رہیں جبکہ نوشکی شہر کے اندر تمام دکانیں اور پلازے حسبِ معمول کھلے رہے۔ اسی طرح ژوب شہر میں بھی تمام کاروباری مراکز، مارکیٹیں اور تعلیمی ادارے کھلے رہے، جبکہ قومی شاہراہ N-50 پر بھی ٹریفک کی روانی بالکل نارمل رہی۔ عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ صوبے کے غیور عوام نے بی وائی سی کے منفی ایجنڈے کو مسترد کرتے ہوئے امن اور ترقی کا ساتھ دیا ہے، جس کی وجہ سے صوبے بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن کی کوششیں بری طرح ناکام ہو گئی ہیں۔

دوسری جانب صوبائی انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے بھی کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے صوبے بھر کی تمام حساس شاہراہوں اور تجارتی مراکز پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، تاہم پُرامن ماحول اور عوامی عدم دلچسپی کے باعث کہیں سے بھی کسی بدمزگی کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور دن بھر تمام نجی و سرکاری امور خوش اسلوبی سے انجام پاتے رہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *