Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتکوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقات

سردار عبدالرحمن کھیتران سے میر اسد بلوچ کی ملاقات، عوامی مسائل اور جاری اسکیموں پر تبادلہ خیال

صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) سردار عبدالرحمن کھیتران سے رکن بلوچستان اسمبلی میر اسد بلوچ نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ہاشم غلزئی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران صوبے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، جاری ترقیاتی منصوبوں، عوام کو درپیش مسائل اور مختلف اضلاع میں نئی اسکیموں کے اجرا سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں میر اسد بلوچ نے اپنے حلقہ انتخاب سمیت مختلف علاقوں میں عوام کو درپیش پانی کی قلت، ناکارہ واٹر سپلائی اسکیموں اور نئی ترقیاتی ضروریات سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ بلوچستان حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے شعبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دستیاب وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام اضلاع میں بلاامتیاز ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی سہولت میسر آ سکے۔ ملاقات میں سیکرٹری پی ایچ ای ہاشم غلزئی نے محکمانہ امور، جاری اسکیموں اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ انہوں نے بتایا کہ کئی علاقوں میں نئی واٹر سپلائی اسکیموں پر کام جاری ہے جبکہ غیر فعال منصوبوں کو فعال بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے منتخب نمائندوں اور متعلقہ محکموں کے درمیان باہمی رابطوں کو مزید مثر بنایا جائے گا۔ ملاقات میں اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں پر عملدرآمد میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام کو ان کے ثمرات جلد از جلد حاصل ہو سکیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *