Banner
Daily Sahafat Quetta
November 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حاجی محمد مالک کی خدمات کو خراجِ عقیدت، محترمہ نصرت سلیم سے تعزیتی ملاقاتہیلتھ ایڈوائزر خیبرپختونخوا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نگار جوہر نے ہیلتھ سیکرٹری کے ہمراہ خیبر انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ چلڈرن ہسپتال کا خصوصی دورہحضرت پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ ایک معروف صوفی بزرگ اور مذہبی شخصیت ہیںنوجوانوں کو روزگار کی فراہمینیلسن منڈیلاایران کے جزیرہ قشم پر امریکی حملے کی خبر کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہوگیامسٹر پتلو کے پروگرام کے اجازت نامے کی اصل شرائط سامنے آگئیں، انتظامیہ کی غفلت پر سوالاتٹرمپ کا ایران سے معاہدے کا عندیہ، مگر ایک گھنٹے میں جوہری تنصیب پر حملے کی دھمکی بھی دے دیبیوی کو آگ لگانے کے الزام میں انٹیلی جنس بیورو کے ملازم کی اپیل خارجایک سال میں قوم پر واجب الادا قرض میں 6210 ارب روپے کا اضافہحاجی محمد مالک کی خدمات کو خراجِ عقیدت، محترمہ نصرت سلیم سے تعزیتی ملاقاتہیلتھ ایڈوائزر خیبرپختونخوا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نگار جوہر نے ہیلتھ سیکرٹری کے ہمراہ خیبر انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ چلڈرن ہسپتال کا خصوصی دورہحضرت پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ ایک معروف صوفی بزرگ اور مذہبی شخصیت ہیںنوجوانوں کو روزگار کی فراہمینیلسن منڈیلاایران کے جزیرہ قشم پر امریکی حملے کی خبر کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہوگیامسٹر پتلو کے پروگرام کے اجازت نامے کی اصل شرائط سامنے آگئیں، انتظامیہ کی غفلت پر سوالاتٹرمپ کا ایران سے معاہدے کا عندیہ، مگر ایک گھنٹے میں جوہری تنصیب پر حملے کی دھمکی بھی دے دیبیوی کو آگ لگانے کے الزام میں انٹیلی جنس بیورو کے ملازم کی اپیل خارجایک سال میں قوم پر واجب الادا قرض میں 6210 ارب روپے کا اضافہ

پشتونخوانیب نے قومی تحریک میں نئی روح پھونک دی ہے، خوشحال خان کاسی

پشتونخوانیب نے قومی تحریک میں نئی روح پھونک دی ہے، خوشحال خان کاسی
شہید عثمان کاکڑ کی برسی کے جلسہ میں خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت پشتون قومی تحریک کی بیداری کا ثبوت ہے۔
عظیم الشان جلسہ چیئرمین خوشحال خان کاکڑ کیمدبرانہ قیادت پر عوام کے اعتماد کا تاریخی اظہار ہے۔
کوئٹہ: پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی جنوبی پشتونخوا کے صوبائی سیکرٹری ” فقیر خوشحال خان کاسی ” نے ملی شہید عثمان خان کاکڑ کی پانچویں برسی کے موقع پر قلعہ سیف اللہ میں منعقدہ عظیم الشان اور تاریخی جلسہ عام کو پشتون قومی تحریک کی جدوجہد میں ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جلسے میں عوام کی غیر معمولی شرکت بالخصوص خواتین کی بڑی تعداد میں موجودگی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پشتون معاشرے میں قومی شعور، سیاسی آگہی اور جمہوری اقدار کے فروغ کا عمل مزید مضبوط ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قلعہ سیف اللہ کا تاریخی جلسہ صرف ایک سیاسی اجتماع نہیں تھا بلکہ یہ پشتون عوام کی اپنے قومی حقوق، جمہوری جدوجہد اور ملی شہید عثمان خان کاکڑ کے فکر و فلسفے سے وابستگی کا بھرپور اظہار تھا۔ جلسے میں خواتین کی شاندار شرکت نے یہ ثابت کر دیا کہ پشتون خواتین نہ صرف قومی مسائل سے مکمل آگاہ ہیں بلکہ قومی تحریک اور سیاسی عمل میں اپنا فعال اور مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے بھی پرعزم ہیں۔فقیر خوشحال خان کاسی نے کہا کہ خواتین کی اس غیر معمولی شرکت کے پیچھے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کی طویل جدوجہد، شعوری سیاسی تربیت اور پارٹی چیئرمین خوشحال خان کاکڑ کی باوقار، متوازن اور مدبرانہ قیادت کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین خوشحال خان کاکڑ کی اصولی سیاست، عوامی رابطوں اور قومی مفادات کے لیے مستقل جدوجہد نے عوام بالخصوص خواتین میں اعتماد پیدا کیا ہے، جس کے نتیجے میں سیاسی میدان میں خواتین کی شرکت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی بھی قومی، جمہوری اور ترقی پسند تحریک خواتین کی شمولیت کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی۔ خواتین کسی بھی معاشرے کی نصف آبادی ہونے کے ساتھ ساتھ شعور، تعلیم، تربیت اور سماجی ترقی کا بنیادی ستون ہیں۔ پشتون قومی تحریک میں خواتین کی موجودگی اس بات کی ضمانت ہے کہ قومی جدوجہد مزید مضبوط، منظم اور وسیع بنیادوں پر آگے بڑھے گی۔ صوبائی سیکرٹری نے کہا کہ ملی شہید عثمان خان کاکڑ ہمیشہ خواتین کے حقوق، تعلیم، برابری اور سیاسی شرکت کے حامی رہے اور انہوں نے اپنی پوری سیاسی زندگی میں ایک ایسے معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہد کی جہاں خواتین کو عزت، مساوات اور ترقی کے مساوی مواقع حاصل ہوں۔قلعہ سیف اللہ کے تاریخی جلسے میں خواتین کی بھرپور شرکت دراصل ملی شہید کے انہی نظریات اور جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے مترادف ہے۔ فقیر خوشحال خان کاسی نے جلسہ عام کی کامیابی پر قلعہ سیف اللہ، ژوب، لورالائی، پشین، کوئٹہ، مسلم باغ، قلعہ عبداللہ، چمن، شیرانی، ہرنائی، زیارت، کراچی ، حیدرآباد ، بدین ، پشاور، اور جنوبی پشتونخوا سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں سے آنے والے عوام، خواتین، نوجوانوں، بزرگوں، کارکنوں، رضاکاروں، طلباء اور پارٹی تنظیموں کا دلی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی یہ بے مثال شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی عوام کے دلوں کی آواز اور پشتون قومی حقوق کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی ملی شہید عثمان خان کاکڑ کے افکار، جمہوری روایات، قومی حقوق، آئینی بالادستی، امن، ترقی اور عوامی خدمت کے مشن کو مزید قوت کے ساتھ آگے بڑھاتی رہے گی اور عوام کے اعتماد کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *