Banner
Daily Sahafat Quetta
September 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
چین سے 30ارب یوآن کی سوئپ سہولت میں توسیع کی درخواست کا فیصلہ، امریکا سے 10 ارب ڈالر پر جواب متوقعبلوچستان کے معذور سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، الاؤنس میں اضافہمستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمیبشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوعدورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردیجدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلالاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہکراچی میں بینک بھی لوٹے جاتے ہیں، ایسا کچھ نہیں، گورنر بلوچستانچین سے 30ارب یوآن کی سوئپ سہولت میں توسیع کی درخواست کا فیصلہ، امریکا سے 10 ارب ڈالر پر جواب متوقعبلوچستان کے معذور سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، الاؤنس میں اضافہمستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمیبشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوعدورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردیجدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلالاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہکراچی میں بینک بھی لوٹے جاتے ہیں، ایسا کچھ نہیں، گورنر بلوچستان

خضدار پولیس کی کارروائی، کیسکو کی چوری شدہ تاریں برآمد، دو ملزمان گرفتار


خضدار: کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کی بجلی کی مین لائنوں اور ٹرانسمیشن لائنوں سے کنڈکٹرز (تاریں) اور دیگر برقی سامان کی چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف خضدار پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ایک ڈبل کیبن گاڑی سے 11 کے وی فیڈرز کے چوری شدہ کنڈکٹرز برآمد کیے گئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق برآمد شدہ تاریں ضلع خضدار کے علاقوں کرخ اور کہوری سے گزشتہ تین ماہ کے دوران چوری کی گئی تھیں۔

کیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی تاروں اور برقی سامان کی چوری کے باعث نہ صرف بجلی کی فراہمی متاثر ہوتی ہے بلکہ ادارے کو بھاری مالی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس چوری میں ملوث دیگر افراد اور ممکنہ نیٹ ورک کا بھی سراغ لگایا جا سکے۔

کیسکو حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بجلی کے نظام کو نقصان پہنچانے والے عناصر کی نشاندہی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ایسے جرائم کا مؤثر سدباب ممکن بنایا جا سکے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *