Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمیجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمی

شہید شبیر بلوچ قتل کیس میں انصاف کی فراہمی قانون کی بالادستی کا مظہر ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دو سالہ قانونی جدوجہد کے بعد شہید شبیر بلوچ کے قتل کیس میں انصاف کی فراہمی قانون کی بالادستی اور ریاستی نظامِ انصاف کی مضبوطی کا واضح مظہر ہے۔

اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ شہید شبیر بلوچ نے دورانِ ڈیوٹی اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور ریاست ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان شہید کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ عدالتی فیصلے نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے، تشدد کو فروغ دینے اور ریاستی اہلکاروں کو نشانہ بنانے والوں کے لیے کسی قسم کی رعایت نہیں۔ پرامن احتجاج کی آڑ میں تشدد اور قانون شکنی کے مرتکب عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہید شبیر بلوچ کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور انصاف کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تشدد، انتشار اور قانون شکنی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور حمایتی عناصر کے خلاف کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی جبکہ بلوچستان میں امن کے دشمن عناصر کے خلاف ریاستی جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں امن کے قیام، عوام کے تحفظ اور ریاستی رٹ کے استحکام کی ضمانت ہیں، جنہیں قوم ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی رہے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *