Banner
Daily Sahafat Quetta
November 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
شورِ عنادل۔۔۔ لفظوں کی خوشبو، احساس کی موسیقی اور محبت کا نغمہمولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کی مبینہ ڈرون عکس بندی کے خلاف اوستہ محمد میں احتجاجعوامی مسائل کے حل کے لیے مثبت اور تعمیری صحافت وقت کی ضرورت ہے، میر اورنگزیب خان دیناریمشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا شکر گزار ہوں، آئندہ بھی ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا، سردار امیر بخش بھٹوپیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلانپنجاب حکومت کو بدنام کرکے متبادل انتظام لانے کی کوشش ہو رہی ہے، خواجہ آصففتنۃ الہندوستان کا اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلیے خواتین کا استعمال، اہم انکشافات سامنے آگئےمولانا فضل الرحمان کے قریبی اتحادی سے منسوب حج ٹور آپریٹرز کو شوکاز نوٹس جاری2025 میں ختم دہائی کے دوران پاکستان کا کل بیرونی قرضہ تقریباً دگنا ہوگیاٹرمپ کا ایران پر 9 نومبر کو دوبارہ حملوں کا امکان، وائٹ ہاؤس میں سکیورٹی ٹیم سے اہم مشاورتشورِ عنادل۔۔۔ لفظوں کی خوشبو، احساس کی موسیقی اور محبت کا نغمہمولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کی مبینہ ڈرون عکس بندی کے خلاف اوستہ محمد میں احتجاجعوامی مسائل کے حل کے لیے مثبت اور تعمیری صحافت وقت کی ضرورت ہے، میر اورنگزیب خان دیناریمشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا شکر گزار ہوں، آئندہ بھی ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا، سردار امیر بخش بھٹوپیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلانپنجاب حکومت کو بدنام کرکے متبادل انتظام لانے کی کوشش ہو رہی ہے، خواجہ آصففتنۃ الہندوستان کا اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلیے خواتین کا استعمال، اہم انکشافات سامنے آگئےمولانا فضل الرحمان کے قریبی اتحادی سے منسوب حج ٹور آپریٹرز کو شوکاز نوٹس جاری2025 میں ختم دہائی کے دوران پاکستان کا کل بیرونی قرضہ تقریباً دگنا ہوگیاٹرمپ کا ایران پر 9 نومبر کو دوبارہ حملوں کا امکان، وائٹ ہاؤس میں سکیورٹی ٹیم سے اہم مشاورت

فادرز ڈے پر والدغلام قادر بگٹی اور دنیا بھر کے تمام والدین کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی


وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے فادرز ڈےکے موقع پر اپنے والد محترم غلام قادر بگٹی اور دنیا بھر کے تمام والدین کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ باپ محبت، قربانی، رہنمائی اور استقامت کا وہ عظیم استعارہ ہے جو اپنی اولاد کے بہتر مستقبل کے لیے اپنی ہر خوشی اور قربانی دینے سے دریغ نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط معاشرے کی بنیاد ہمیشہ ایک مضبوط خاندان اور ایک باکردار باپ کی بہترین تربیت و اخلاقیات پر استوار ہوتی ہے؛ والدین کی بے لوث محبت، انتھک محنت اور ان گنت قربانیاں ہماری زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔وزیراعلی بلوچستان نے اپنے والد گرامی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد صاحب کی دعائیں اور مخلصانہ رہنمائی ان کی زندگی میں ہمیشہ طاقت، حوصلے اور ہر کامیابی کا اصل ذریعہ رہی ہیں، اور وہ آج جس مقام پر ہیں اپنے والد کی تربیت کی بدولت ہیں۔ میر سرفراز بگٹی نے فادرز ڈے کے اس پروقار موقع پر کائنات کے تمام والدین کے لیے نیک تمناں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی تمام زندہ والدین کو صحت، حقیقی خوشی اور درازی عمر عطا فرمائے اور جن کے والدین اس فانی دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں، پروردگار ان کی کامل مغفرت فرما کر درجات بلند کرے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *