Banner
Daily Sahafat Quetta
September 11, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
صحبت پور میں میڈیکل اسٹور کے تالے ٹوٹ گئے، لاکھوں کی ادویات اور نقدی چوریعوامی خدمت اور اجتماعی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے،سردارزادہ فیصل خان جمالیپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے، زمرک خان اچکزئیبلوچستان پولیس کی کارروائیاں، 16 مغوی بازیاب، سیکڑوں ملزمان گرفتارنوشکی بس اڈہ میں فائرنگ، دکاندار جاں بحقڈاکٹر نور اللہ موسیٰ خیل تمام سزاؤں سے بری، محکمہ صحت کا نوٹیفکیشن جاریپولیس کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی میں ملوث اسد علی کے خلاف قانونی کارروائی کریںسونا اور چاندی آج بھی سستے ہو گئے، قیمت میں بڑی کمی27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیزحکومت اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک ختم، قانون سازی پر لچک کا امکانصحبت پور میں میڈیکل اسٹور کے تالے ٹوٹ گئے، لاکھوں کی ادویات اور نقدی چوریعوامی خدمت اور اجتماعی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے،سردارزادہ فیصل خان جمالیپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے، زمرک خان اچکزئیبلوچستان پولیس کی کارروائیاں، 16 مغوی بازیاب، سیکڑوں ملزمان گرفتارنوشکی بس اڈہ میں فائرنگ، دکاندار جاں بحقڈاکٹر نور اللہ موسیٰ خیل تمام سزاؤں سے بری، محکمہ صحت کا نوٹیفکیشن جاریپولیس کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی میں ملوث اسد علی کے خلاف قانونی کارروائی کریںسونا اور چاندی آج بھی سستے ہو گئے، قیمت میں بڑی کمی27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیزحکومت اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک ختم، قانون سازی پر لچک کا امکان

بینظیر بھٹو کی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل جمالی

بینظیر بھٹو کی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، عوامی حقوق کے لیے ان کی جدوجہد ناقابلِ فراموش ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالی

گنداخہ: ( نامہ نگار فریداحمد) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما و صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی نے دختر مشرق شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی 73ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی پوری سیاسی زندگی عوام کے حقوق، جمہوریت کے استحکام اور ملک کی سربلندی کے لیے وقف کر رکھی تھی۔انہوں نے کہا کہ دخترِ مشرق شہید محترمہ بینظیر بھٹو 21 جون 1953 کو سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے گھر پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنی سیاسی بصیرت، جرات اور عوامی خدمت کے جذبے کے باعث ملکی و بین الاقوامی سطح پر منفرد مقام حاصل کیا۔عوامی مقبولیت کے باعث وہ دو مرتبہ پاکستان کی وزیراعظم منتخب ہوئیں اور اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا،سردارزادہ فیصل خان جمالی نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت کی بحالی، عوامی حقوق کے تحفظ اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے بے مثال خدمات انجام دیں۔ انہوں نے قومی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے جن میں دفاعی منصوبوں کی سرپرستی، جدید دفاعی صلاحیتوں کے فروغ اور پاکستان کو مضبوط و مستحکم ریاست بنانے کی کوششیں شامل ہیں انہوں نے مزید کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سیاسی جدوجہد، قربانیاں اور عوام دوستی ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کی خدمات ملک کی سیاسی تاریخ کا روشن باب ہیں اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مضبوطی، جمہوریت کے استحکام اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے محترمہ بینظیر بھٹو کی آواز آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *