Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمیبلوچستان فوڈ اتھارٹی میں سالٹ فورٹیفیکیشن پر ایک روزہ ریفریشر ٹریننگ، فوڈ سیفٹی افسران اور سالٹ پروسیسرز کی استعدادِ کار بڑھانے پر زورجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمیبلوچستان فوڈ اتھارٹی میں سالٹ فورٹیفیکیشن پر ایک روزہ ریفریشر ٹریننگ، فوڈ سیفٹی افسران اور سالٹ پروسیسرز کی استعدادِ کار بڑھانے پر زور

گلستان میں تعلیمی انقلاب کاکاشہید فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام احمد خان پبلک کالج کا شاندار افتتاح

گلستان میں تعلیمی انقلاب کاکاشہید فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام احمد خان پبلک کالج کا شاندار افتتاح

علم و دانش کا نیا سفر واشنگٹن سے بیجنگ تک (دی گریٹ گیم کا خاتمہ) تصنیف کی باوقار تقریبِ رونمائی

قائدانہ اور علمی خدمات کا اعتراف شرکائے تقریب نے احمد خان اچکزئی کو “محسنِ بلوچستان” کا لقب دے دیا

گلستان(رپورٹ اے کے میڈیاٹیم پاکستان) ضلع قلعہ عبداللہ کے تاریخی قصبے گلستان کاریز میں تعلیمی ترقی اور فکری بیداری کے ایک نئے سنہرے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔ کاکا شہید فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام اور “احمد خان ایجوکیشن سسٹم” کے فلاحی و تعلیمی وژن کے تحت نو تعمیر شدہ “احمد خان پبلک کالج” کی شاندار و باوقار افتتاحی تقریب گزشتہ روز (20 جون کو) انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوئی۔ یہ پروقار تقریب ناصرف خطے میں تعلیمی انفراسٹرکچر کی مضبوطی کے حوالے سے ایک عظیم سنگِ میل ثابت ہوئی، بلکہ اس تاریخی اجتماع کی خاص بات مقتدر علمی و تحقیقی شاہکار کتاب “واشنگٹن سے بیجنگ تک (دی گریٹ گیم کا خاتمہ) کی خصوصی رونمائی بھی تھی، جس نے تقریب کو ایک فکری اور نظریاتی ادبی جشن میں بدل دیا۔اس فقید المثال اور کثیر الجہتی تقریب میں اعلیٰ سرکاری حکام، مقتدر سیاسی و سماجی رہنماؤں، ممتاز قبائلی مشران، دانشوروں، اہل علم و قلم، صحافیوں، خطے کے مختلف اسکولوں کے اساتذہ، طلبہ و طالبات اور معزز شہریوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کر کے اس علمی تحریک کا والہانہ استقبال کیا۔ تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں ملک کے معروف سیاسی مدبر و سابق سینیٹر مشتاق احمد خان، سینیٹر عبدالشکور خان اچکزئی، اور ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منور حسین مگسی ممتاز تاجر حاجی ملک نورزئی معصوم خان ترین شامل تھے۔ ان کے علاوہ علاقائی، قبائلی، سماجی اور تجارتی تنظیموں کے قائدین اور معززین نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی، جس سے یہ اجتماع گلستان کی تاریخ کا ایک یادگار ترین ایونٹ بن گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے پسماندہ اور دور افتادہ علاقے میں اعلیٰ درجے کے معیاری تعلیمی ادارے کے قیام اور بین الاقوامی سیاست کے موضوع پر اتنی ضخیم و جاندار کتاب کی تصنیف پر گرانمایہ مشر احمد خان اچکزئی کی بے لوث اور مخلصانہ خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ شرکاء، دانشوروں اور قبائلی عمائدین نے متفقہ طور پر احمد خان اچکزئی کو ان کے بے مثال تعلیمی، فکری، سماجی اور مفاہمتی وژن کے اعتراف میں “محسنِ بلوچستان” کا معتبر اور تاریخی لقب دے دیا، جس پر پورا ہال تالیوں اور نعروں سے گونج اٹھا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ علم کی شمع روشن کرنا اور نئی نسل کو عالمی بدلتے ہوئے منظرنامے سے آگاہ رکھنا ہی حقیقی قیادت کا خاصہ ہے۔تقریب سے اپنے صدارتی خطاب میں “محسنِ بلوچستان” احمد خان اچکزئی نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ یہ کالج صرف ایک آغاز ہے۔ انہوں نے باقاعدہ اعلان کیا کہ کالج کے کامیاب آغاز کے فوراً بعد، ان شاء اللہ گلستان میں ایک جدید یونیورسٹی کے قیام کے لیے عملی اور بھرپور کوششیں شروع کی جائیں گی، تاکہ مقامی نوجوانوں، بالخصوص طالبات کو اعلیٰ تعلیم کی بہترین اور بین الاقوامی معیار کی سہولیات اپنے ہی گھر کی دہلیز پر میسر آ سکیں اور انہیں دور دراز کے شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے اپنی کتاب کے حوالے سے روشنی ڈالتے ہوئے نوجوانوں کو مطالعے اور جدید تحقیق کی طرف راغب ہونے پر زور دیا۔تقریب کے دوران شرکاء نے کتاب “واشنگٹن سے بیجنگ تک (دی گریٹ گیم کا خاتمہ)” کے مندرجات، عالمی جیو پولیٹکس، اور خطے کی بدلتی ہوئی اقتصادی صورتحال پر گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اسے موجودہ دور کی ایک اہم ترین علمی ضرورت قرار دیا۔ پروگرام کے اختتام پر احمدخان پبلک کالج کے شاندار افتتاح اور کامیاب بک لانچ کی خوشی میں مدعو کیے گئے تمام معزز قبائلی و سماجی مشران، سرکاری افسران، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور معزز مہمانوں کے اعزاز میں کاکا شہید فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک پرتکلف اور شاہانہ دعوتِ طعام کا اہتمام بھی کیا گیا، جہاں مہمانوں نے خطے کی ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *