Banner
Daily Sahafat Quetta
September 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
محبتِ اہلبیتؑ اجر رسالتؐ ہے، اعلیٰ دینی اقدار کے فروغ کیلئے عملی جد و جہد جاری رکھیں گے،آغا سید حسین مقدسیمولانا محمد ادریس شہید کی شہادت بڑا نقصان ہے، جے یو آئی بلوچستانخونخوار گٹھ جوڑ، بارود، تجارت اور مظلوموں کی آہ!!!!امریکہ، ایران اور مشرقِ وسطیٰ، جنگ سفارت کاری اور اربوں ڈالر کا کھیلہر دلعزیز شخصیت جناب ذوالفقار احمد چیمہ کے اعزاز میں سلطنتِ عمان کے سابق اعزازی سرمایہ کاری قونصلیٹ جنرل جاوید نواز کی جانب سے ایگزیکٹو کلب پنجاب یونیورسٹی میں پرتکلف عشائیہنیب بلوچستان کی کھلی کچہری 24 ستمبر کو ہوگیخیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں اغوا کی لہر، ڈپٹی کمشنر اور پولیس اہلکاروں سمیت 20 افراد لاپتہکوئٹہ تا کچلاک لوکل ٹرین سروس جلد شروع ہونے کا امکانوزیراعلیٰ بلوچستان کی سینیٹر نصیب اللہ بازئی اور حاجی عبدالواحد کے انتقال پر تعزیتمحبتِ اہلبیتؑ اجر رسالتؐ ہے، اعلیٰ دینی اقدار کے فروغ کیلئے عملی جد و جہد جاری رکھیں گے،آغا سید حسین مقدسیمولانا محمد ادریس شہید کی شہادت بڑا نقصان ہے، جے یو آئی بلوچستانخونخوار گٹھ جوڑ، بارود، تجارت اور مظلوموں کی آہ!!!!امریکہ، ایران اور مشرقِ وسطیٰ، جنگ سفارت کاری اور اربوں ڈالر کا کھیلہر دلعزیز شخصیت جناب ذوالفقار احمد چیمہ کے اعزاز میں سلطنتِ عمان کے سابق اعزازی سرمایہ کاری قونصلیٹ جنرل جاوید نواز کی جانب سے ایگزیکٹو کلب پنجاب یونیورسٹی میں پرتکلف عشائیہنیب بلوچستان کی کھلی کچہری 24 ستمبر کو ہوگیخیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں اغوا کی لہر، ڈپٹی کمشنر اور پولیس اہلکاروں سمیت 20 افراد لاپتہکوئٹہ تا کچلاک لوکل ٹرین سروس جلد شروع ہونے کا امکانوزیراعلیٰ بلوچستان کی سینیٹر نصیب اللہ بازئی اور حاجی عبدالواحد کے انتقال پر تعزیت

عزاداروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت، پولیس، ایف سی، متعلقہ محکموں کے افسران، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں اور شیعہ کانفرنس کے عہدیداران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران عزاداران کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی اور ساتویں، نویں اور دسویں محرم کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو جلوسوں کے روٹس پر صفائی ستھرائی، سڑکوں کی مرمت، اسٹریٹ لائٹس کی بحالی اور پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں کیسکو کو بلا تعطل بجلی فراہمی، سوئی سدرن گیس کمپنی کو گیس سپلائی بہتر بنانے جبکہ محکمہ صحت کو ہسپتالوں میں ایمرجنسی، اضافی طبی عملہ، ایمبولینسز اور ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیس، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل باہمی رابطے کے تحت جلوسوں، مجالس اور حساس مقامات کی نگرانی کریں گے جبکہ مچھ، ڈاگاری اور دیگر علاقوں سے آنے والے عزادار قافلوں کو خصوصی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈپٹی کمشنر آفس میں مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *