Banner
Daily Sahafat Quetta
September 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
شاہراہوں کا کام مکمل ہوتے ہی کوئٹہ کا ٹریفک مسئلہ مستقل حل ہوجائے گا، میر سلیم کھوسہجھل مگسی پنجک روڈ پر فائرنگ، ایک شخص شدید زخمی ہسپتال منتقلمحبتِ اہلبیتؑ اجر رسالتؐ ہے، اعلیٰ دینی اقدار کے فروغ کیلئے عملی جد و جہد جاری رکھیں گے،آغا سید حسین مقدسیمولانا محمد ادریس شہید کی شہادت بڑا نقصان ہے، جے یو آئی بلوچستانخونخوار گٹھ جوڑ، بارود، تجارت اور مظلوموں کی آہ!!!!امریکہ، ایران اور مشرقِ وسطیٰ، جنگ سفارت کاری اور اربوں ڈالر کا کھیلہر دلعزیز شخصیت جناب ذوالفقار احمد چیمہ کے اعزاز میں سلطنتِ عمان کے سابق اعزازی سرمایہ کاری قونصلیٹ جنرل جاوید نواز کی جانب سے ایگزیکٹو کلب پنجاب یونیورسٹی میں پرتکلف عشائیہنیب بلوچستان کی کھلی کچہری 24 ستمبر کو ہوگیخیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں اغوا کی لہر، ڈپٹی کمشنر اور پولیس اہلکاروں سمیت 20 افراد لاپتہشاہراہوں کا کام مکمل ہوتے ہی کوئٹہ کا ٹریفک مسئلہ مستقل حل ہوجائے گا، میر سلیم کھوسہجھل مگسی پنجک روڈ پر فائرنگ، ایک شخص شدید زخمی ہسپتال منتقلمحبتِ اہلبیتؑ اجر رسالتؐ ہے، اعلیٰ دینی اقدار کے فروغ کیلئے عملی جد و جہد جاری رکھیں گے،آغا سید حسین مقدسیمولانا محمد ادریس شہید کی شہادت بڑا نقصان ہے، جے یو آئی بلوچستانخونخوار گٹھ جوڑ، بارود، تجارت اور مظلوموں کی آہ!!!!امریکہ، ایران اور مشرقِ وسطیٰ، جنگ سفارت کاری اور اربوں ڈالر کا کھیلہر دلعزیز شخصیت جناب ذوالفقار احمد چیمہ کے اعزاز میں سلطنتِ عمان کے سابق اعزازی سرمایہ کاری قونصلیٹ جنرل جاوید نواز کی جانب سے ایگزیکٹو کلب پنجاب یونیورسٹی میں پرتکلف عشائیہنیب بلوچستان کی کھلی کچہری 24 ستمبر کو ہوگیخیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں اغوا کی لہر، ڈپٹی کمشنر اور پولیس اہلکاروں سمیت 20 افراد لاپتہ

فول پروف سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا: ڈی آئی جی عمران شوکت

ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت کی زیر صدارت پولیس لائن کے شہید حامد شکیل ملٹی پرپز ہال میں محرم الحرام میں سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے ایک اجلاس ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی، کمانڈنٹ چلتن رائفلز FCنارتھ بلوچستان ،ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمدآصف ،ایف سی سکیٹر کمانڈرز ، ایریا ایس پیز، سنی،ڈی ایس پی سیکورٹی آصف حسین، علماءکرام و معززین ڈاکٹر عطاءلرحمن جامعہ عبدالعزیز کے قاری عبدالراحمن نورزئی جامعہ سفیر مسجد ، انوار الحق حقانی مرکزی جامعہ مسجد سورج گنج بازار ، علامہ شہزاد عطاری میاں اسماعیل مسجد وفا روڈ ، مفتی محمود احمد جامعہ مسجد قندہاری ، قاری عبدالرحمن عید گاہ طوغی روڈ ، پیر اسماعیل مجددی پیر عبدالخیر روڈ ، قاری عبدالحفیظ سنڈیمن ہائی سکول مسجد ، علامہ سید ہاشم موسوی امام بارگاہ کلاں ،علامہ شیخ جمعہ اسدی جامعہ امام صادق ، عاشق حسین صدر شیعہ کانفرنس ، امیر مختیار میر شیعہ کانفرنس ، کاظم علی شیعہ کانفرنس اورعبدالرحیم کاکڑصدر انجمن تاجران ودیگر عہدیداروں ،ٹکری عبدالحمید بنگلزئی ، حضرت علی اچکزئی ، حسن آغا ، اصغر علی گلزری ، رحیم آغا ، امرالدین آغا ، عمران ترین جلوس کے روٹ کے علاقہ سابقہ ناظم و سماجی کارکن میر اسلم رندکے علاوہ دیگر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے افسرا ن شریک تھے۔ ڈی آئی جی کوئٹہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام جلوس کے منتظمین کے ساتھ مل کر سیکورٹی پلان پرعملدرآمد کیا جائے رہا ہے۔محرم الحرام کے سلسلے میں مجالسِ ، جلوسوں و دیگر حساس مقامات پر ڈسٹر کٹ پولیس کے علاوہ ایف سی اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے اہلکار نگرانی کرینگے۔ سیکورٹی پلان کے تحت شہر کے خارجی اور داخلی راستوں پر چیکنگ اور سیکورٹی کا نظام مضبوط کیا جائے گا  انہوں نے کہا کہ یہ شہر و صوبہ ہمار ا ہے یہاں مختلف مکاتب فکر کے لوگ آباد ہیں۔محرم الحرام کا مہینہ ہمیں یگانگت بھائی چارے اور سب سے بڑھ کر صبر کا درس دیتا ہے ہم پر امن لوگ ہیں اور پرعزم ہیں کہ یگانگت اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے عملی نمونہ پیش کرتے رینگے۔ ڈی آئی جی کوئٹہ نے کہا کہ امام بارگاہوں ، مجالس کے مقامات پر فورس کے جوانوں سمیت نصب سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جائے گی اور عاشورہ کے جلوس کے دوران شہر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے براہ راست مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔ اجلاس میں مرکزی انجمن تاجران کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی تاجر برادری ہر ممکن تعاون کرتے ہوئے جلوس کے راستوں پر دکانوں کو سیل کرنے اور جلوس کے موقع پر ان کے ساتھ ہونگے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ نے بتایا کہ تما م ضروری محکموں صحت ، پی ڈی ایم اے ، واسا کیسکو ، سوئی سدرن گیس ، فائر برگیڈ اور کوئٹہ سیف سٹی کے نمائندے بمعہ ضروری آلات ، مشنری و ادویات کے ساتھ ڈپٹی کمشنر آفس میں موجود رہیں گے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علماءکرام نے کہا کہ شہادت حضر ت امام حسین ?کی قربانی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ شہدا ءکربلا کی اسلام کی سربلندی کے لئے قربانی اخوت و بھائی چارے او اتحاد کا درس دیتا ہیں یہ شہر ہمارا ہے اس کے امن وامان کو قائم رکھنے کی ذمہ داری ہر طبقہ فکر کی بنتی ہے۔ ہمیں طاغوتی طاقتوں کے فتنہ پرستوں اور گروہی اختلافا ت پیدا کرنے والوں کے ہر سازش کو ناکام بنانا ہے اور انتشار پیدا کرنے والے عناصر کو مذہبی آ ڑ میں تفرقہ ڈالنے کے لئے افواہوں کا سہار الیتے ہیں ایسے عناصر کے افواہوں پر قطعاً بھروسہ نہ کریں بلکہ ایسے عناصر کے خلاف متحد ہو کر انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنی سطح ان کی بیخ کنی کے لیے ذمہداراداروں کے ساتھ مل کر ایسے کی حوصلہ شکنی کی جائے۔علمائ کرام نے اس عز م کا اعادہ کیا کہ امام بارگاہ ہوں اور مساجد کی سطح کے علاوہ محلوں اور علاقوں کی بھی سطح پر گروہی منافرت کے بیج بونے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی اور اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں رینگے۔ علمائکرام نے اس امر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور یوم عاشور کے جلوس کی سیکورٹی اور پر±امن اختتام یونے تک ہر ممکن تعاون رہے گا۔علمائ کرام نے تمام مکاتب فکر افراد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں محرم الحرام کے دوران اسلام کی سربلندی اور فرقہ واریت کے خاتمے اور اسوہ حسنہ کے اصولوں پر چلنے اور اپنے خطابات خصوصا جمعہ کے خطبہ یگانگت ، بھائی چارے اور صبرپردرس دینے کی ضرورت ہے اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علماءنے مشترکہ پریس کانفرنس کرنے کی تجاویز متفقہ طور پر پیش کی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *