Banner
Daily Sahafat Quetta
September 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں اغوا کی لہر، ڈپٹی کمشنر اور پولیس اہلکاروں سمیت 20 افراد لاپتہکوئٹہ تا کچلاک لوکل ٹرین سروس جلد شروع ہونے کا امکانوزیراعلیٰ بلوچستان کی سینیٹر نصیب اللہ بازئی اور حاجی عبدالواحد کے انتقال پر تعزیتکنڑ اور پکتیکا میں پاکستانی فضائی حملے، 28 مبینہ دہشتگرد ہلاکتحریک انصاف کے ملک عادل بازئی اسلام آباد میں گرفتارپاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 6 کروڑ 50 لاکھ یورو کے معاہدوں پر دستخطلانگ مارچ؛ اسلام آباد میں سیکیورٹی تیاریاں جاری، 65 ہزار اہلکار تعیناتاسلام آباد پر دھاوا بولا تو اپنا ہی نقصان ہوگا، محسن نقوی کی پی ٹی آئی کو وارننگسریاب روڈ گرین ٹاؤن کے قریب فائرنگ ،2 افراد جاں بحقخیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں اغوا کی لہر، ڈپٹی کمشنر اور پولیس اہلکاروں سمیت 20 افراد لاپتہکوئٹہ تا کچلاک لوکل ٹرین سروس جلد شروع ہونے کا امکانوزیراعلیٰ بلوچستان کی سینیٹر نصیب اللہ بازئی اور حاجی عبدالواحد کے انتقال پر تعزیتکنڑ اور پکتیکا میں پاکستانی فضائی حملے، 28 مبینہ دہشتگرد ہلاکتحریک انصاف کے ملک عادل بازئی اسلام آباد میں گرفتارپاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 6 کروڑ 50 لاکھ یورو کے معاہدوں پر دستخطلانگ مارچ؛ اسلام آباد میں سیکیورٹی تیاریاں جاری، 65 ہزار اہلکار تعیناتاسلام آباد پر دھاوا بولا تو اپنا ہی نقصان ہوگا، محسن نقوی کی پی ٹی آئی کو وارننگسریاب روڈ گرین ٹاؤن کے قریب فائرنگ ،2 افراد جاں بحق

ہرنائی کے عوام بجلی بحران کا شکار ہیں، فوری حل ناگزیر ہے، حاجی نور محمد دمڑ

صوبائی وزیر کموڈیٹی منجمنٹ ڈیپارٹمنٹ و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد خان دمڑ نے چیف کیسکو یوسف شاہ سے اہم ملاقات کی، جس میں ضلع ہرنائی کے فوکل پرسن حاجی باز محمد دمڑ، قبائلی و سیاسی رہنماو¿ں ملک اسرار ترین، ملک رضا ترین، میر مراد بلوچ، یونین کونسل چیئرمین سید نقیب اللہ شاہ، مسلم لیگ (ن) ضلع ہرنائی کے صدر ملک منان ترین، کونسلر سید نصراللہ شاہ، پی ایس موسیٰ کاکڑ، حبیب اللہ، عجب خان ترین ملک اور سید نذیر شاہ بھی موجود تھے ملاقات کے دوران ضلع ہرنائی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، کم وولٹیج، ہرنائی اور شاہرگ فیڈرز سے متعلق مسائل اور بجلی کی فراہمی میں درپیش مشکلات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دمڑ نے چیف کیسکو کو آگاہ کیا کہ ضلع ہرنائی کے عوام ایک طویل عرصے سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج جیسے سنگین مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، جس کے باعث عوام کی روزمرہ زندگی، کاروباری سرگرمیاں، تعلیمی امور اور زرعی شعبہ شدید متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مشکلات کے پیش نظر ان مسائل کا فوری اور پائیدار حل ناگزیر ہے چیف کیسکو یوسف شاہ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ہرنائی اور شاہرگ فیڈرز سے متعلق مسائل کے حل، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں کمی اور وولٹیج کی بہتری کے لیے ترجیحی بنیادوں پر عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کو بہتر اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی کیسکو کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ضلع ہرنائی کے عوام کو درپیش بجلی کے مسائل کے مو¿ثر اور بروقت حل کے لیے کیسکو اور مقامی عوامی نمائندوں کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط اور فعال بنایا جائے گا تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے اور بجلی کی فراہمی کے نظام میں بہتری لائی جا سکے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *