Banner
Daily Sahafat Quetta
August 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا سیکیورٹی نوٹیفکیشن جعلی ہے، بابر یوسفزئیاسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ کا انسدادِ پولیو مہم کے دوران یونین کونسل ٹاؤن کا دورہ؛ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہمحکمہ بی اینڈ آر قلات کی جانب سے متعدد ترقیاتی کاموں کا ٹینڈر جاریگورنمنٹ ڈائری فارم پشین کی جانب سے الیکٹرانک ٹینڈر نوٹس جاریمحکمہ لائیو اسٹاک پشین کی جانب سے ٹینڈر نوٹس جاریکوئٹہ کشمیر کالونی میں واٹر سپلائی اور سولر سسٹم کا ٹینڈر جاریاسلام آباد، چئیرمین مارکیٹ کمیٹی ایم ساجد عباسی سے عنصر عباسی اشراق عباسی اور الو پیاز یونین کے صدر چوہدری وسیم کی ملاقاتہزار گنجی میں بدامنی کے واقعات پر خاموش نہیں رہیں گے، جمعیت علمائے اسلام کوئٹہگنداواہ: ایم ایس ڈاکٹر منصور احمد کھوسہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہفوجی فرٹیلائزر کمپنی کا سال 2026 کا تیسرا کارپوریٹ بریفنگ سیشن منعقدسوشل میڈیا پر گردش کرنے والا سیکیورٹی نوٹیفکیشن جعلی ہے، بابر یوسفزئیاسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ کا انسدادِ پولیو مہم کے دوران یونین کونسل ٹاؤن کا دورہ؛ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہمحکمہ بی اینڈ آر قلات کی جانب سے متعدد ترقیاتی کاموں کا ٹینڈر جاریگورنمنٹ ڈائری فارم پشین کی جانب سے الیکٹرانک ٹینڈر نوٹس جاریمحکمہ لائیو اسٹاک پشین کی جانب سے ٹینڈر نوٹس جاریکوئٹہ کشمیر کالونی میں واٹر سپلائی اور سولر سسٹم کا ٹینڈر جاریاسلام آباد، چئیرمین مارکیٹ کمیٹی ایم ساجد عباسی سے عنصر عباسی اشراق عباسی اور الو پیاز یونین کے صدر چوہدری وسیم کی ملاقاتہزار گنجی میں بدامنی کے واقعات پر خاموش نہیں رہیں گے، جمعیت علمائے اسلام کوئٹہگنداواہ: ایم ایس ڈاکٹر منصور احمد کھوسہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہفوجی فرٹیلائزر کمپنی کا سال 2026 کا تیسرا کارپوریٹ بریفنگ سیشن منعقد

کوئٹہ ،بلوچستان کسٹمز کی بڑی کارروائی، ساڑھے چار ارب روپے مالیت کا غیر ملکی و ممنوعہ سامان نذرِ آتش

کوئٹہ پاکستان کسٹمز نے اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی اور تاریخی کارروائی کرتے ہوئے تقریباً ساڑھے چار ارب روپے مالیت کے ضبط شدہ غیر ملکی اور ممنوعہ سامان کو نذرِ آتش کر دیا۔ تلف کیے جانے والے سامان کو 64 ٹرکوں کے ذریعے سخت سکیورٹی میں تلفی کے مقام تک پہنچایا گیا۔
اس موقع پر چیف کلیکٹر بلوچستان کسٹمز مسعود، کلیکٹر کسٹمز شاہد جان اور سیکرٹری ایکسائز بلوچستان بھی موجود تھے، جبکہ سامان کی منتقلی اور تلفی کے دوران کسٹمز پولیس اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکاروں نے سخت حفاظتی انتظامات سنبھالے رکھے
کسٹمز حکام کے مطابق تلف کیے گئے سامان میں مختلف اقسام کی غیر ملکی اشیاء، ممنوعہ سامان اور اسمگل شدہ مصنوعات شامل تھیں، جو مختلف کارروائیوں کے دوران ضبط کی گئی تھیں۔ سامان کو مقررہ قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد آگ لگا کر مکمل طور پر تلف کیا گیا
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کلیکٹر کسٹمز شاہد جان نے کہا کہ پاکستان کسٹمز اسمگلنگ کے خاتمے اور قومی معیشت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا
“ان شاء اللہ ہر ماہ اربوں روپے مالیت کے غیر قانونی، اسمگل شدہ اور ممنوعہ سامان کو تلف کیا جائے گا تاکہ غیر قانونی تجارت کی حوصلہ شکنی ہو اور ملکی صنعت و کاروبار کو تحفظ فراہم کیا جا سکے
انہوں نے مزید کہا کہ اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی
سیکرٹری ایکسائز بلوچستان نے بھی اس موقع پر کسٹمز کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے تمام متعلقہ ادارے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں اور غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی
کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ ایسی کارروائیاں نہ صرف قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والی اسمگلنگ کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوں گی بلکہ قانونی تجارت کے فروغ اور ملکی معیشت کے استحکام میں بھی اہم کردار ادا کریں گے

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *