Banner
Daily Sahafat Quetta
November 7, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2340/06-11-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2320/06-11-2026انڈس ہائی وے پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمینئی صوبائی حکومت کے قیام کے بعد پشاور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیبی این پی عوامی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی سے نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقاتمفادات کی تقسیم میں حصہ نہ ملنے کا دکھ۔۔!!بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ گڑھی خدا بخش میں شہداء کے مزارات پر حاضریبدامنی کی بنیادی وجہ ہمارے وطن کے وسائل پر قبضہ کرنا ہے، نواب ایاز خان جوگیزئیپشتون قوم سیاسی، معاشی اور ثقافتی اختیارات سے محروم ہے، خوشحال خان کاکڑبلوچستان پولیس اور نادرا کے درمیان جدید ڈیجیٹل و بائیومیٹرک سروسز کا معاہدہTENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2340/06-11-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2320/06-11-2026انڈس ہائی وے پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمینئی صوبائی حکومت کے قیام کے بعد پشاور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیبی این پی عوامی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی سے نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقاتمفادات کی تقسیم میں حصہ نہ ملنے کا دکھ۔۔!!بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ گڑھی خدا بخش میں شہداء کے مزارات پر حاضریبدامنی کی بنیادی وجہ ہمارے وطن کے وسائل پر قبضہ کرنا ہے، نواب ایاز خان جوگیزئیپشتون قوم سیاسی، معاشی اور ثقافتی اختیارات سے محروم ہے، خوشحال خان کاکڑبلوچستان پولیس اور نادرا کے درمیان جدید ڈیجیٹل و بائیومیٹرک سروسز کا معاہدہ

سمندروں کے تحفظ کے بغیر پائیدار ترقی اور ماحولیاتی توازن ممکن نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ،(خ ن)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سمندری وسائل کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، سمندروں کے تحفظ کے بغیر پائیدار ترقی، ماحولیاتی توازن اور آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کا تصور ممکن نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمندروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان تقریباً 770 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی کا حامل صوبہ ہے جو نہ صرف پاکستان کی جغرافیائی اہمیت میں اضافہ کرتی ہے بلکہ ملکی معیشت، بین الاقوامی تجارت اور سمندری سرگرمیوں کے فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر سمیت بلوچستان کے ساحلی علاقے بلیو اکانومی، ماہی گیری، ساحلی سیاحت اور سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع فراہم کرتے ہیں جن سے مو¿ثر انداز میں استفادہ کر کے معاشی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح ہمارے سمندر بھی ماحولیاتی آلودگی، پلاسٹک ویسٹ، غیر قانونی شکار اور موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکومتوں، اداروں، مقامی آبادیوں اور شہریوں کو مشترکہ طور پر کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ سمندری حیات اور قدرتی وسائل کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان ساحلی ماحول کے تحفظ، سمندری آلودگی کے تدارک، ماہی گیر برادری کی فلاح و بہبود اور ساحلی علاقوں کی پائیدار ترقی کے لیے مختلف عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ساحلی پٹی کے قدرتی حسن اور وسائل کے تحفظ کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کو ترقی کے ثمرات پہنچانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سمندروں کا تحفظ درحقیقت انسانی مستقبل، غذائی تحفظ، معاشی استحکام اور آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ ماحول کے تحفظ کے مترادف ہے۔ انہوں نے عوام، تعلیمی اداروں، سول سوسائٹی اور متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ سمندری وسائل کے تحفظ اور ماحولیاتی شعور کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت بلوچستان ساحلی علاقوں کی ترقی، سمندری وسائل کے پائیدار استعمال اور ماحول دوست پالیسیوں کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی تاکہ بلوچستان کے ساحلی وسائل کو قومی ترقی اور خوشحالی کے لیے مو¿ثر انداز میں بروئے کار لایا جا سکے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *