Banner

کوئٹہ میں غیر قانونی رکشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، متعدد رکشے بند

Share

Share This Post

or copy the link


)وزیر اعلی بلوچستان کے ویژن کے تحت صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے، شہریوں کو محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی اور غیر قانونی ٹرانسپورٹ کے خاتمے کے لیے ایک بڑا کریک ڈان شروع کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ بلوچستان اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی خصوصی ہدایات پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کوئٹہ نعمت اللہ ترین اور ایس پی ٹریفک صدر سرکل عاصم شاہ کی نگرانی میں آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس کی مشترکہ ٹیم نے کوئلہ پھاٹک اور اس سے ملحقہ علاقوں میں خصوصی کارروائی کی۔ اس مہم کے دوران سڑکوں پر چلنے والے رکشوں کی رجسٹریشن، روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کا تفصیلی معائنہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد غیر قانونی اور بغیر رجسٹریشن چلنے والے رکشوں کو تحویل میں لے کر بند کر دیا گیا، جبکہ کئی رکشہ مالکان کو کاغذات اور ضروری قانونی تقاضے پورے کرنے کی سخت ہدایات جاری کی گئیں۔حکام کے مطابق، کارروائی کے دوران متعدد رکشے بغیر رجسٹریشن سڑکوں پر دوڑتے پائے گئے، جبکہ بعض کے کاغذات نامکمل، مشکوک یا فٹنس مقررہ معیار کے مطابق نہیں تھی، جس کے باعث انہیں عوامی تحفظ کے پیشِ نظر فوری طور پر بند کر کے مالکان کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ٹرانسپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل اور غیر منظم پبلک ٹرانسپورٹ شہریوں کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن رہی ہے، جس کے خاتمے کے لیے حکومتِ بلوچستان نے بلاامتیاز کارروائیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے نعمت اللہ ترین نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ رکشے نہ صرف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی بلکہ سڑکوں پر حادثات کا سبب بنتے ہیں، اور عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ایس پی ٹریفک عاصم شاہ نے واضح کیا کہ جعلی دستاویزات، بغیر لائسنس ڈرائیونگ اور غیر معیاری گاڑیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور یہ مشترکہ کارروائیاں آئندہ بھی مستقل بنیادوں پر جاری رہیں گی

کوئٹہ میں غیر قانونی رکشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، متعدد رکشے بند

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us