Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبی آئی ایس پی اور پی ایس ڈی ایف کے درمیان بینظیر ہنرمند پروگرام کیلئے ایم او یو پر دستخطبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبی آئی ایس پی اور پی ایس ڈی ایف کے درمیان بینظیر ہنرمند پروگرام کیلئے ایم او یو پر دستخط

گج ڈیم کا ابتدائی بجٹ 26 ارب تھا، کنٹریکٹر 36 ارب اضافی لے چکا، واپڈا کے وکیل کا انکشاف

واپڈا کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ گج ڈیم کا ابتدائی بجٹ 26 ارب روپے تھا، جبکہ کنٹریکٹر 36 ارب اضافی لے چکا ہے۔

وفاقی آئینی عدالت میں نئی گج ڈیم تعمیراتی منصوبے میں تاخیر سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی، جہاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 11 جون تک ملتوی کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کی۔

سماعت کے دوران وکیل واپڈا اور کنٹریکٹر نے اپنے اپنے دلائل مکمل کیے۔

وکیل واپڈا نے عدالت کو بتایا کہ گج ڈیم کا ابتدائی بجٹ 26 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا، تاہم کنٹریکٹر 26 ارب روپے کے علاوہ مزید 36 ارب روپے وصول کر چکا ہے۔ ان کا مؤقف تھا کہ اضافی ادائیگیوں کے باوجود منصوبے کا 50 فیصد کام بھی مکمل نہیں ہو سکا۔

وکیل واپڈا نے مزید کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے بھی کنٹریکٹر کو منصوبے کی تکمیل کے لیے ایک ٹائم فریم دیا تھا، لیکن اس کے باوجود منصوبہ مکمل نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب کنٹریکٹر کے وکیل مسعود خان نے مؤقف اختیار کیا کہ 2019 میں سپریم کورٹ کو آگاہ کیا گیا تھا کہ منصوبے کا 50 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں بھی تحریر کیا تھا کہ منصوبے میں تاخیر کی بنیادی وجہ فنڈز کی عدم فراہمی ہے۔

وکیل کنٹریکٹر کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے مطلوبہ فنڈز فراہم نہیں کیے گئے، جس کے باعث منصوبے کی رفتار متاثر ہوئی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 2024 سے کنٹریکٹر نے فنڈز کی عدم فراہمی کے سبب منصوبے پر کام روک رکھا ہے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ گج ڈیم منصوبہ 2011 میں 26 ارب روپے کی لاگت سے شروع کیا گیا تھا۔

دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت 11 جون تک ملتوی کر دی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *