Banner

34 ہزار پاکستانی حجاج کرام وطن واپس پہنچ گئے

Share

Share This Post

or copy the link


ادائیگیٔ حج کے بعد پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 34 ہزار حجاج کرام پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں، جبکہ 84 ہزار 791 پاکستانی حجاج اب بھی سعودی عرب میں موجود ہیں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف آج (اتوار کے روز) وطن واپس پہنچیں گے، جبکہ 250 خدام الحجاج بھی اپنے فرائض کی انجام دہی کے بعد پاکستان واپس آ چکے ہیں حجاج کرام کو ہوائی اڈوں پر رش اور پریشانی سے بچانے کیلئے رہائش گاہوں پر سامان کی بورڈنگ (سٹی چیک اِن) کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ حجاج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ شیڈول کے مطابق اپنا سامان تیار رکھیں، جبکہ وطن روانگی سے 24 تا 48 گھنٹے قبل سامان کی بورڈنگ کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے دوسری جانب پوسٹ حج آپریشن کے تحت اب تک 15 ہزار سے زائد پاکستانی حجاج کی ریاض الجنہ کی زیارت مکمل ہو چکی ہے، پاکستانی حجاج کی وطن واپسی کی پروازوں کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہے گا۔

34 ہزار پاکستانی حجاج کرام وطن واپس پہنچ گئے

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us