Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سوراب میں مسلح افراد کی ناکہ بندی، بس اور مزدا ڈرائیور سمیت لے گئےوزیراعظم ریلیف اسکیم، سستے پیٹرول کیلئے ڈیجیٹل نظام فعالمستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی؛ کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاکوندر: قومی شاہراہ پر خوفناک حادثہ، 2 ڈرائیور جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمیمستونگ: خاتون پر تیزاب گردی کا الزام بے بنیاد ہے، سسرالی خاندان کا مؤقفدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاسوراب میں مسلح افراد کی ناکہ بندی، بس اور مزدا ڈرائیور سمیت لے گئےوزیراعظم ریلیف اسکیم، سستے پیٹرول کیلئے ڈیجیٹل نظام فعالمستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی؛ کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاکوندر: قومی شاہراہ پر خوفناک حادثہ، 2 ڈرائیور جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمیمستونگ: خاتون پر تیزاب گردی کا الزام بے بنیاد ہے، سسرالی خاندان کا مؤقفدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیا

سوراب میں پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروس بدترین سست روی کا شکار، صارفین پریشان

سوراب میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کی انٹرنیٹ سروس شدید سست روی اور مسلسل تکنیکی خرابیوں کے باعث صارفین کے لیے دردِ سر بن گئی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے جس سے تعلیمی، تجارتی اور دفتری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں متاثرہ صارفین کے مطابق شکایات کے اندراج کے لیے 1218 پر رابطہ کرنے سے صرف شکایت نمبر جاری کیا جاتا ہے تاہم بعد ازاں مسئلے کے حل کے لیے کوئی مؤثر پیش رفت دیکھنے میں نہیں آتی شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار شکایات درج کرانے کے باوجود عملہ رابطہ کرنے یا خرابی دور کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرتا شہریوں نے مزید بتایا کہ سوراب میں قائم پی ٹی سی ایل کا مقامی دفتر بھی غیر فعال دکھائی دیتا ہے جہاں اکثر اوقات متعلقہ عملہ موجود نہیں ہوتا صارفین کو اپنے مسائل کے حل کے لیے بار بار دفتر کے چکر لگانے پڑتے ہیں، تاہم انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے علاقہ مکینوں کے مطابق انٹرنیٹ کی ناقص کارکردگی کے باعث طلبہ کی آن لائن تعلیمی سرگرمیاں، کاروباری امور اور دیگر ضروری خدمات متاثر ہو رہی ہیں عوامی حلقوں نے پی ٹی سی ایل کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سوراب میں انٹرنیٹ سروس کی بہتری اور صارفین کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *