Banner
Daily Sahafat Quetta
September 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
میر حسن تھانے سے قیدی فرار، ہیڈ محرر معطل، دو اہلکاروں پر مقدمہچین سے 30ارب یوآن کی سوئپ سہولت میں توسیع کی درخواست کا فیصلہ، امریکا سے 10 ارب ڈالر پر جواب متوقعبلوچستان کے معذور سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، الاؤنس میں اضافہمستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمیبشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوعدورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردیجدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلالاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہمیر حسن تھانے سے قیدی فرار، ہیڈ محرر معطل، دو اہلکاروں پر مقدمہچین سے 30ارب یوآن کی سوئپ سہولت میں توسیع کی درخواست کا فیصلہ، امریکا سے 10 ارب ڈالر پر جواب متوقعبلوچستان کے معذور سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، الاؤنس میں اضافہمستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمیبشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوعدورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردیجدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلالاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہ

اردو بولنے والی قوم کے حقوق کے لیے ہم ہر سطح پر ایک آواز ہیں، شبیر احمد صدیقی


سبی( نامہ نگار) اردو اسپیکنگ اقوام پاکستان کے رہنما شبیر احمد صدیقی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم کسی بھی سیاسی جماعت، تنظیم یا پلیٹ فارم سے وابستہ ہوں لیکن جب بھی بات اردو بولنے والی قوم اور مہاجر قوم کے حقوق، تشخص اور مستقبل کی آئے گی تو ہم بلا تفریق ایک آواز ہو کر کھڑے ہوں گے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہم مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی طویل سیاسی و قومی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔شبیر احمد صدیقی نے کہا کہ آفاق احمد نے مشکل ترین حالات میں بھی مہاجر قوم کے پرچم، نظریے اور شناخت کو زندہ رکھا۔ ان کی ثابت قدمی، استقامت اور قوم سے وابستگی قابلِ ستائش ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج بھی جوق در جوق اردو بولنے والے افراد ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اردو اسپیکنگ قوم کے تمام افراد، چاہے ان کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت یا تنظیم سے ہو، انہیں قومی مفاد کے لیے متحد ہونا چاہیے۔ سیاسی وابستگیاں اپنی جگہ، لیکن جب قوم، شناخت اور حقوق کی بات آئے تو سب کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر آواز بلند کرنی چاہیے۔
بیان کے اختتام پر شبیر احمد صدیقی نے کہا کہ ہم آفاق احمد کی جدوجہد، قربانیوں اور قومی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اردو بولنے والی قوم مزید اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *