Banner
Daily Sahafat Quetta
November 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
چوکی انچارج علی گل کی تعیناتی کے بعد علیوان میں امن و امان کی صورتحال بہتر، شہریوں کا اظہارِ اطمینانتعلیمی اداروں کی بحالی اور معیارِ تعلیم میں بہتری اولین ترجیح ہے، طارق عزیز مگسیتمام محکمے اپنی ذمہ داریاں بروقت اور بہتر انداز میں انجام دیں، ڈپٹی کمشنر کوئٹہمولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ کی ڈرون سے تصاویر بنانے کی مذمت، نجی زندگی کے تقدس کا احترام کیا جائے، مولانا محمد ادریس رندڈی ایس پی گنداخہ کی مذہبی رہنماؤں سے ملاقات، امن و امان اور جرائم کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاقگنداخہ شاخ کی بھل صفائی تیزی سے جاری، زمینداروں کا فیصل خان جمالی کے ذاتی تعاون پر اظہارِ تشکربلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ کیسکو لیبر یونین کی تاریخی کامیابی10 ہزار ملازمتوں سے بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں ھوگا، پروفیسر حلیم صادقگورنمنٹ بوائز ڈگری کالج نوڈیرو میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس، طلباء کی تقاریر اور نعت خوانیکرسی، گالی، بیرونی ایجنٹ، لندن کا فلیٹ اورپاکستان کی سیاستچوکی انچارج علی گل کی تعیناتی کے بعد علیوان میں امن و امان کی صورتحال بہتر، شہریوں کا اظہارِ اطمینانتعلیمی اداروں کی بحالی اور معیارِ تعلیم میں بہتری اولین ترجیح ہے، طارق عزیز مگسیتمام محکمے اپنی ذمہ داریاں بروقت اور بہتر انداز میں انجام دیں، ڈپٹی کمشنر کوئٹہمولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ کی ڈرون سے تصاویر بنانے کی مذمت، نجی زندگی کے تقدس کا احترام کیا جائے، مولانا محمد ادریس رندڈی ایس پی گنداخہ کی مذہبی رہنماؤں سے ملاقات، امن و امان اور جرائم کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاقگنداخہ شاخ کی بھل صفائی تیزی سے جاری، زمینداروں کا فیصل خان جمالی کے ذاتی تعاون پر اظہارِ تشکربلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ کیسکو لیبر یونین کی تاریخی کامیابی10 ہزار ملازمتوں سے بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں ھوگا، پروفیسر حلیم صادقگورنمنٹ بوائز ڈگری کالج نوڈیرو میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس، طلباء کی تقاریر اور نعت خوانیکرسی، گالی، بیرونی ایجنٹ، لندن کا فلیٹ اورپاکستان کی سیاست

کیچ میں بدامنی، قتل و غارت، اغواء برائے تاوان اور بڑھتے جرائم حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ آل پارٹیز کیچ


تربت:(نامہ نگارکیچ)

آل پارٹیز کیچ کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ضلع کیچ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویشناک اور خطرناک حد تک بگڑ چکی ہے۔ قتل و غارت، اغواء برائے تاوان، چوری، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم نے پورے ضلع کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جبکہ صوبائی حکومت اپنی رٹ قائم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ کیچ کے تمام سب ڈویژن اور تحصیلوں میں عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ صوبائی حکومت اور پولیس انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے جبکہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پورا ضلع جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ آئے روز نوجوانوں کو اغواء برائے تاوان کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، شہریوں کے قیمتی سامان، زرعی سولر، موٹر سائیکلیں اور دیگر املاک چوری ہو رہی ہیں، اور اگر کوئی شہری مزاحمت کرے تو اسے قتل کر دیا جاتا ہے۔

آل پارٹیز کیچ نے کہا کہ اغواء برائے تاوان کے واقعات تشویشناک حد تک بڑھ چکے ہیں، جس نے عوام میں شدید خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے مگر حکومت کی جانب سے کوئی سنجیدہ اور عملی اقدام نظر نہیں آ رہا۔

ترجمان نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لے اور جرائم پیشہ عناصر کو کسی بھی قسم کا تحفظ فراہم کرنے کے بجائے ان کے خلاف بلاامتیاز اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائےعوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست اور حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، جس سے مسلسل غفلت برتی جا رہی ہے۔

آل پارٹیز کیچ نے واضح کیا کہ اگر جرائم، قتل و غارت، اغواء برائے تاوان اور چوری و ڈکیتی کے واقعات کے سدباب کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات نہ اٹھائے گئے تو آل پارٹیز کیچ ضلع بھر کے تمام سیاسی، سماجی تجارتی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ایک سخت لائحۂ عمل اختیار کرے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *