Banner
Daily Sahafat Quetta
September 13, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

حج مشکل نہیں، سیلفیوں نے زیادہ تھکا دیا، وسیم اکرم


لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے حج کے دوران پیش آنے والے اپنے تجربات اور مشکلات کے بارے میں دلچسپ گفتگو کی ہے۔

وسیم اکرم نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں معروف ٹی وی میزبان فخر عالم نے انہیں حج اور عید کی مبارک باد پیش کی اور بطور ذیابیطس کے مریض درپیش چیلنجز کے بارے میں سوال کیا۔

اس موقع پر وسیم اکرم نے بتایا کہ وہ اپنی منجمد (فریز) انسولین ساتھ لے کر گئے تھے جو تقریباً 24 گھنٹے تک کارآمد رہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حج انہیں مشکل نہیں لگا کیونکہ انسان عبادت کی نیت سے جاتا ہے اور ہر صاحبِ استطاعت مسلمان کیلئے زندگی میں ایک بار حج ادا کرنا ضروری ہے۔

سابق کپتان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ حج کے دوران انہیں عبادات سے زیادہ سیلفیوں نے تھکا دیا۔ انہوں نے بتایا کہ منیٰ میں نماز سے فارغ ہونے کے بعد بھی متعدد افراد تصاویر بنوانے کیلئے ان کے منتظر ہوتے تھے۔

وسیم اکرم نے حج کو اپنی زندگی کا بہترین تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دورانِ حج تمام مسلمانوں کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

واضح رہے کہ وسیم اکرم نے اس سال سابق قومی کپتان مصباح الحق اور معروف ٹی وی پریزنٹر فخر عالم کے ہمراہ فریضۂ حج ادا کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *