Banner

ایران نے جوہری ہتھیاروں سے مکمل لاتعلقی پر آمادگی ظاہر کر دی، ٹرمپ کا دعویٰ

Share

Share This Post

or copy the link


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے نہ صرف جوہری ہتھیار تیار نہ کرنے بلکہ کسی بھی ذریعے سے ایسے ہتھیار حاصل یا خریدنے سے بھی گریز کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے، جسے انہوں نے جاری مذاکرات میں اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

ایک امریکی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ کشیدگی اور تصادم کے بجائے سفارتی معاہدے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ان کے بقول کسی ممکنہ معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کی بنیادی شرط یہ ہے کہ ایران کسی بھی صورت جوہری ہتھیاروں کا حامل نہ بنے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ابتدا میں ایران کا مؤقف صرف جوہری ہتھیار تیار نہ کرنے تک محدود تھا، تاہم امریکی تحفظات کے بعد اس میں یہ نکتہ بھی شامل کیا گیا کہ ایران کسی بھی ذریعہ سے جوہری نوعیت کے عسکری ہتھیار حاصل کرنے یا خریدنے کی کوشش نہیں کرے گا۔

امریکی صدر کے مطابق ایرانی مذاکرات کار سخت مؤقف اختیار کیے ہوئے ہیں جس کے باعث مذاکرات میں پیش رفت سست روی کا شکار ہے، تاہم بات چیت کا عمل جاری ہے

ایران نے جوہری ہتھیاروں سے مکمل لاتعلقی پر آمادگی ظاہر کر دی، ٹرمپ کا دعویٰ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us