Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالی

پاکستان میں یکم محرم 17 جون کو ہونے کا امکان


لاہور: رویت ہلال ریسرچ کونسل نے محرم الحرام 1448 ہجری کے چاند کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں یکم محرم 17 جون 2026ء بروز بدھ ہونے کا امکان ہے۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق نیا چاند 15 جون 2026ء کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 54 منٹ پر پیدا ہوگا۔ تاہم اسی روز غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر ملک کے تمام علاقوں میں 12 گھنٹوں سے کم ہوگی، جو رویت ہلال کے لیے درکار کم از کم عمر سے خاصی کم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 15 جون کی شام کراچی میں غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر کے درمیان فرق 37 منٹ جبکہ پشاور میں 42 منٹ ہوگا، لیکن چاند کی کم عمر کے باعث اس کی رویت ممکن نہیں ہوگی۔

خالد اعجاز مفتی کے مطابق سائنسی اور فلکیاتی حساب کے مطابق چاند کی عمر 18 گھنٹوں سے کم ہونے کی وجہ سے صاف موسم میں بھی ہلال کو ننگی آنکھ، دوربین یا ٹیلی اسکوپ کے ذریعے دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل کا کہنا ہے کہ ذوالحجہ 1447 ہجری کے 30 دن مکمل ہونے کے بعد یکم محرم الحرام 1448 ہجری 17 جون 2026ء کو ہونے کا امکان ہے۔ تاہم محرم الحرام کے چاند کی رویت اور نئے اسلامی سال کے آغاز کا حتمی اور شرعی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *