Banner
Daily Sahafat Quetta
August 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
7 اگست کو بلوچستان بھر میں شاہراہیں بند، احتجاجی دھرنے ہوں گے، مولانا ہدایت الرحمن بلوچچمن میں مزدور کیمپ پر دستی بم حملہ، ایک مزدور جاں بحق، چار زخمیرکنی ٹول پلازہ پر کشیدگی، ڈرائیوروں نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وفاقی حکومت کے سامنے 17 نکات پیش کر دیےپاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر آج منایا جا رہا ہےسرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاوٴنسز میں نظرثانی سے متعلق وزارت خزانہ کا اہم بیانرواں برس عید میلاد النبی ﷺ کب منائی جائے گی؟ ربیع الاول کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیانحب میں یومِ استحصالِ کشمیر پر یکجہتی واک، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکتپاکستانی عدالتی نظام میں اے آئی کا کردار ، ایک مکمل آرٹیکلسرمایہ کی منتقلی، تخریب کاری اور پاکستان کی معاشی تاریخ کا تاریک باب7 اگست کو بلوچستان بھر میں شاہراہیں بند، احتجاجی دھرنے ہوں گے، مولانا ہدایت الرحمن بلوچچمن میں مزدور کیمپ پر دستی بم حملہ، ایک مزدور جاں بحق، چار زخمیرکنی ٹول پلازہ پر کشیدگی، ڈرائیوروں نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وفاقی حکومت کے سامنے 17 نکات پیش کر دیےپاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر آج منایا جا رہا ہےسرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاوٴنسز میں نظرثانی سے متعلق وزارت خزانہ کا اہم بیانرواں برس عید میلاد النبی ﷺ کب منائی جائے گی؟ ربیع الاول کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیانحب میں یومِ استحصالِ کشمیر پر یکجہتی واک، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکتپاکستانی عدالتی نظام میں اے آئی کا کردار ، ایک مکمل آرٹیکلسرمایہ کی منتقلی، تخریب کاری اور پاکستان کی معاشی تاریخ کا تاریک باب

کیسکو فوری طور پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرے ،مولانا رحمان رفیق

کوئٹہ (پ ر)جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، حاجی بشیر احمد کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد، عبدالصمد حقیار، مفتی محمد ابوبکر، عبدالباری شہزاد، مولانا جمال الدین حقانی، مفتی رشید احمد حقانی اور حاجی عطاء محمد شمشوزئی نے اپنے مشترکہ بیان میں کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں جاری طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید گرمی کے موسم میں کیسکو حکام کی نااہلی، غفلت اور غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ ماندہ، کلی گل محمد، سریاب اور شہر کے دیگر متعدد علاقے کئی کئی گھنٹوں تک بجلی سے محروم رہتے ہیں جس کے باعث عوام شدید اذیت کا شکارہیں۔خصوصاً عیدالاضحیٰ کے موقع پر بجلی کی مسلسل بندش نے گھریلو صارفین تاجروں اور کاروباری طبقے کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ بالخصوص درزی حضرات جن کا روزگار عید کے دنوں میں اپنے عروج پر ہوتا ہے بدترین پریشانی اور مالی نقصان برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک جانب عوام مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی جیسے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کیسکو حکام فوری طور پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کریں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور عوام کو مزید اذیت میں مبتلا کرنے سے گریز کریں

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *