Banner
Daily Sahafat Quetta
August 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کَیس لاہور میں ایران، اسرائیل اور امریکا تنازع پر سیمینار، ماہرین نے جنگ کے نئے محاذوں کا جائزہ لیاکشمیری عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رہے گی، میر شعیب نوشیروانیمسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے، نسیم الرحمن ملاخیلاہلِ بلوچستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کی حمایت جاری رکھیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستانشخصیت نہیں اصول بڑے ہوتے ہیںاقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دیا جائے،اکرام الدینکیو۔ڈی۔ اے میں پہلی خاتون ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ و بلڈنگ کنٹرول کی تعیناتیٹرانسپورٹرز کا جماعت اسلامی کے احتجاج کی حمایت کا اعلانآئین کی بالادستی، جمہوریت اور عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، مولانا عبد الرحمن رفیقبلوچستان فوڈ اتھارٹی کا صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن، 2 یونٹس سیل، 20 سے زائد مراکز پر جرمانےکَیس لاہور میں ایران، اسرائیل اور امریکا تنازع پر سیمینار، ماہرین نے جنگ کے نئے محاذوں کا جائزہ لیاکشمیری عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رہے گی، میر شعیب نوشیروانیمسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے، نسیم الرحمن ملاخیلاہلِ بلوچستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کی حمایت جاری رکھیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستانشخصیت نہیں اصول بڑے ہوتے ہیںاقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دیا جائے،اکرام الدینکیو۔ڈی۔ اے میں پہلی خاتون ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ و بلڈنگ کنٹرول کی تعیناتیٹرانسپورٹرز کا جماعت اسلامی کے احتجاج کی حمایت کا اعلانآئین کی بالادستی، جمہوریت اور عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، مولانا عبد الرحمن رفیقبلوچستان فوڈ اتھارٹی کا صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن، 2 یونٹس سیل، 20 سے زائد مراکز پر جرمانے

ڈیورنڈ لائن ہاشم پکٹ پر مبینہ فائرنگ، گلوکار محمد خیر صحرائی کا بیٹا زخمی

چمن(پ ر )جنوبی پشتونخوا کے سرحدی شہر چمن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پاک افغان سرحد ڈیورنڈ لائن پر واقع ہاشم پکٹ کے مقام پر فرنٹیر کونسٹیبلری (ایف سی) فورس کی جانب سے اچانک کی جانے والی مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان میروائس خان ولد محمد خیر صحرائی شدید طور پر زخمی ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ روز بروز جمعہ عصر کے وقت تقریباً پانچ بج کر بیس منٹ پر پیش آیا جب مذکورہ نوجوان سرحد کے قریبی علاقے میں موجود تھا کہ اچانک گولیوں کا نشانہ بن گیا۔ گولیوں کی زد میں آنے سے نوجوان شدید زخمی ہوا جسے فوری طور پر مقامی سطح پر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد نازک حالت کے پیش نظر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جہاں وہ اس وقت ٹراما سینٹر میں زیر علاج ہے اور ڈاکٹرز اس کی جان بچانے کی مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ زخمی ہونے والا میروائس خان چمن سمیت پورے جنوبی پشتونخوا کے انتہائی نامور، معروف اور ہردلعزیز پشتو زبان کے گلوکار و فنکار محمد خیر صحرائی کا بیٹا ہے۔ محمد خیر صحرائی کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں، وہ طویل عرصے سے اپنی منفرد گائیکی، انقلابی شاعری اور پشتو زبان کے ذریعے پشتون وطن کے حقیقی حالات، درپیش مصائب، سیاسی و سماجی تغیرات اور زمینی حقائق کو انتہائی درد سے بھرے کلاموں کی صورت میں عوام کے سامنے بیان کرتے آ رہے ہیں اور ان کی فنکارانہ خدمات کی بدولت خطے کے لوگ ہمہ وقت اپنے وطن کے حالات و واقعات سے باخبر رہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے اور عوامی و سماجی حلقوں نے حکام سے واقعے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *