Banner
Daily Sahafat Quetta
September 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدی

پاکستان کا تمام کشمیری سیاسی قیدیوں اور انسانی حقوق کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ


دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان تمام کشمیری سیاسی قیدیوں اور انسانی حقوق کارکنوں کی رہائی مطالبہ کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرانی نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی کے 75سال مکمل ہونے پر سرکاری سطح پر تقریبات کا انعقاد ہوا، دونوں ممالک نے گزشتہ 75سال میں ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرےکاساتھ دیا۔ تجارت ، صنعت ، تعلیم اور عوامی رابطوں میں باہمی شراکت داری موجود ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 23 سے 26 مئی کو چین کا دورہ کررہے ہیں، یہ دورہ پاکستان اور چین کی آل ویدر اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی تجدیداور مزیدمضبوطی کا باعث بنےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاک چین بزنس ٹو بزنس کانفرنس کی صدارت بھی کریں گے، وہ بیجنگ میں ایک استقبالیہ تقریب میں بھی شرکت کریں گے، وزیراعظم کی چینی صدر شی جن پنگ اور چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

امریکا ایران مذاکرات کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایران کے دو دورے کیے، ایرانی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں ہوئیں جن میں پاک ایران دو طرفہ تعلقات اور سکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 17 مئی کو سعودی عرب اور یو اے ای کی فضائی حدود میں ڈرون حملوں کے واقعات پیش آئے، ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، پاکستان نے ڈرون واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور ان کی سخت الفاظ میں مذمت کی، پاکستان نے امید ظاہر کی کہ ایسے افسوسناک واقعات دوبارہ نہیں ہوں گے۔

‘بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کے لیے بلند ہونے والی آوازوں کو دبانے کی کوشش کرتاہے’
طاہر حسین ا ندرابی نے کہا کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کے لیے بلند ہونے والی آوازوں کو دبانے کی کوشش کرتاہے، مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی بربریت کی عالمی برادری گواہ ہے، کشمیری رہنماؤں کے ساتھ ہونے والے مظالم قابل مذمت ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق خلاف کی ورزیوں سےتوجہ ہٹانےکےلیےپاکستان پر بےبنیاد الزامات لگاتا ہے، کلبھوشن یادیو کیس بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا واضح ثبوت ہے، بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشتگردی قرار نہیں دے سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام کشمیری سیاسی قیدیوں اور انسانی حقوق کارکنوں کی رہائی مطالبہ کرتاہے، پاکستان سندھ طاس معاہدے کےتحت اپنےحقوق کےتحفظ کےلیےقانونی اور سفارتی ذرائع استعمال کرتا رہے گا، بھارت کی جانب سے ثالثی عدالت کےفیصلے کو مسترد کرنا قانونی اور سیاسی حیثیت نہیں رکھتا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان امن کوششوں کے حوالے سے مکمل طور پر متحد اور ایک پیج پر ہے، اس حوالے سےقیاس آرائیوں سےگریز کیا جائے، امن کوششیں قومی سطح کی مشترکہ کاوش ہیں ۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کےخاتمے کے لیے پاکستان کی لازوال قربانیاں دنیا کےسامنے ہیں، پاکستان اور روس کےدرمیان عالمی سلامتی،اسلحہ کنٹرول اور عدم پھیلاؤ پر تفصیلی مشاورت ہوئی، پاکستان اور روس نےعالمی فورمز پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا،اگلا اجلاس2027 میں اسلام آباد میں ہوگا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *