Banner
Daily Sahafat Quetta
August 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
7 اگست کو بلوچستان بھر میں شاہراہیں بند، احتجاجی دھرنے ہوں گے، مولانا ہدایت الرحمن بلوچچمن میں مزدور کیمپ پر دستی بم حملہ، ایک مزدور جاں بحق، چار زخمیرکنی ٹول پلازہ پر کشیدگی، ڈرائیوروں نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وفاقی حکومت کے سامنے 17 نکات پیش کر دیےپاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر آج منایا جا رہا ہےسرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاوٴنسز میں نظرثانی سے متعلق وزارت خزانہ کا اہم بیانرواں برس عید میلاد النبی ﷺ کب منائی جائے گی؟ ربیع الاول کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیانحب میں یومِ استحصالِ کشمیر پر یکجہتی واک، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکتپاکستانی عدالتی نظام میں اے آئی کا کردار ، ایک مکمل آرٹیکلسرمایہ کی منتقلی، تخریب کاری اور پاکستان کی معاشی تاریخ کا تاریک باب7 اگست کو بلوچستان بھر میں شاہراہیں بند، احتجاجی دھرنے ہوں گے، مولانا ہدایت الرحمن بلوچچمن میں مزدور کیمپ پر دستی بم حملہ، ایک مزدور جاں بحق، چار زخمیرکنی ٹول پلازہ پر کشیدگی، ڈرائیوروں نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وفاقی حکومت کے سامنے 17 نکات پیش کر دیےپاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر آج منایا جا رہا ہےسرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاوٴنسز میں نظرثانی سے متعلق وزارت خزانہ کا اہم بیانرواں برس عید میلاد النبی ﷺ کب منائی جائے گی؟ ربیع الاول کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیانحب میں یومِ استحصالِ کشمیر پر یکجہتی واک، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکتپاکستانی عدالتی نظام میں اے آئی کا کردار ، ایک مکمل آرٹیکلسرمایہ کی منتقلی، تخریب کاری اور پاکستان کی معاشی تاریخ کا تاریک باب

حب گڈانی ساحل پر افسوسناک واقعہ، دو نوجوان ڈوب گئے


حب(نمائندہ خصوصی)

حب گڈانی ساحل سمندر میں ایک افسوسناک واقع پیش آیا جہاں کراچی سے سیر و تفریح کیلئے آنے والے دو نوجوان سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے ایک کی لاش برآمد جبکہ دوسرے کی تلاش کیلئے پاک بحریہ، ایدھی، 1122 اور پولیس کی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خان مندوخیل

تفصیلات کے مطابق

اطلاع موصول ہوتے ہی ضلعی انتظامیہ حب نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو 1122، ایدھی فاؤنڈیشن اور مقامی رضاکاروں کو متحرک کیا اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا کچھ ہی دیر بعد ایک نوجوان کی لاش برآمد کر لی گئی جس کی شناخت حماد ولد منصور حسین، عمر 24 سال کے نام سے ہوئی ہے لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسرے نوجوان محسن ولد تنویر، عمر 17 سال کی تلاش جاری ہے سرچ آپریشن کو تیز کرنے کے لیے مقامی ماہی گیروں کی نجی کشتیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے مزید برآں پاک بحریہ، این ڈی اہم اے کو بھی ریسکیو سرچ آپریشن میں معاونت کے لیے باضابطہ طور پر شامل کیا گیا ہے۔
ریسکیو آپریشن اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار اور چیئرمین گڈانی کی نگرانی میں جاری ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ حب اور ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خان مندوخیل کی باالخصوص حب اور کراچی کے عوام سے گزارش ہے کہ ساحلی علاقوں اور دریائے حب میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر محفوظ مقامات پر نہانے سے گریز کریں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *