Banner
Daily Sahafat Quetta
August 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہےافغان سرزمین بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے، وزیر داخلہ بلوچستانصنعتی پولٹری فارمنگ: انسانی صحت کے لیے خاموش خطرہاسلام آباد،ایم ساجد عباسی چئیرمین مارکیٹ کمیٹی اسلام آبادکا فروٹ وسبزی منڈی کے آڑھتیوں کے ساتھ اہم اجلاس منعقدجمعیت بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،مولانا فضل الرحمانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہےافغان سرزمین بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے، وزیر داخلہ بلوچستانصنعتی پولٹری فارمنگ: انسانی صحت کے لیے خاموش خطرہاسلام آباد،ایم ساجد عباسی چئیرمین مارکیٹ کمیٹی اسلام آبادکا فروٹ وسبزی منڈی کے آڑھتیوں کے ساتھ اہم اجلاس منعقدجمعیت بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،مولانا فضل الرحمانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکست

عوام کومعیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے،ڈپٹی کمشنر لورالائی


ڈپٹی کمشنر لورالائی محمد حسیب شجاع کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم نے آج سول ہسپتال لورالائی کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے ایمرجنسی وارڈ، او پی ڈی، لیبارٹری، میڈیکل اسٹور اور دیگر اہم شعبوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی کی صورتحال اور ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری کو بھی چیک کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت جاری کی کہ عوام کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ علاج معالجے میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ہسپتال میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے، ادویات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور مریضوں کے ساتھ حسن سلوک کو ترجیح دی جائے۔ اس موقع پر سپروائزر ٹیچنگ ہسپتال ناصر اور دیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔اسسٹنٹ کمشنر ندیم اکرم نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور انہیں درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ مریضوں نے بعض شعبوں میں سہولیات کے فقدان کی نشاندہی کی، جس پر انہوں نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ عملے کو مسائل کے حل کے لیے احکامات جاری کیےاسسٹنٹ کمشنر نے اعلان کیا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے باقاعدہ مانیٹرنگ کا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے، جبکہ جلد ہی ڈاکٹرز اور طبی عملے کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اعلیٰ حکام کو سفارشات ارسال کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *