Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہنقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہ

بشریٰ بی بی سے فیملی ملاقات کی درخواست؛ ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد اور سلمان اکرم کے درمیان تلخی

بشریٰ بی بی سے فیملی ملاقات کی درخواست؛ ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد اور سلمان اکرم کے درمیان تلخی
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اگر نہیں آئیں گے تو ہم یہی سے آدمی بھجوائیں گے اور وہ گرفتار کرکے لے آئے گا، جسٹس ارباب

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی تک ذاتی معالج کی رسائی اور فیملی ملاقات کی درخواست پر سماعت کے دوران ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد اور سلمان اکرم کے درمیان تلخی ہوگئی۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی۔ ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نوید حیات ملک اور بشریٰ بی بی کی بیٹی کی جانب سے سلمان اکرم راجا عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈووکیٹ جنرل بننے کے بعد نوید حیات ملک پہلی دفعہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ سماعت کے آغاز پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ اے جی صاحب مبارک ہو، جس پر ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نوید حیات ملک نے کہا خبر مبارک سر۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ میں نے آج چارج ابھی لینا ہے۔ اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ ابھی آرہے ہیں وہ راستے میں ہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ مجھے ایک دن کا وقت دے دیں اس میں ایمرجنسی نہیں ہے، جس پر سلمان اکرم راجا نے کہا کہ معاملہ فوری نوعیت کا ہے کیونکہ فیملی کی ملاقات بھی نہیں ہو رہی۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ وہ سزا یافتہ مجرم ہے اور جیل مینول کے مطابق ہی ان کو دیکھنا ہے۔

وکیل سلمان اکرم راجا نے دلائل دیے کہ منگل کے دن کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی، آج سپرنٹنڈنٹ کو بلایا گیا تھا وہ آیا ہی نہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ ہم نے ان کی ریپریزنٹیشن پر فیصلہ کر دیا ہے۔ سلمان اکرم راجا نے سوال اٹھایا کہ یہ فون پر کون سی سماعت ہوتی ہے؟ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ جس جس دن ملاقات ہوئی اس کا ریکارڈ پیش کر دوں گا۔

وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بیٹی کو یہ کیوں نہیں ملنے دے رہے، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے بتایا کہ جیل مینوئل کے مطابق ملاقاتیں ہو رہی ہیں اور ہر چیز اوکے ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *