Banner
Daily Sahafat Quetta
September 26, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ: 2 ہزار سے زائد افراد کی ن لیگ میں شمولیت، پارٹی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی، جمال شاہ کاکڑخضدار: نیشنل پارٹی کے رہنما اسلم بزنجو کی رہائش گاہ پر فائرنگ، گارڈ زخمیکوئٹہ میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمیدکی میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 11 مزدور اغواخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے 2 ہزار 456 واقعات، سیکیورٹی صورتحال پر سوالاتڈاکٹر گوہر خان نوشیروانی کے انتقال پر سردار منظور کاکڑ کا اظہار افسوس اور فاتحہ خوانیچاغی کی مریم بی بی نے MDCAT میں بلوچستان بھر میں اعزاز حاصل کرلیاکوئٹہ: بی این پی عوامی کی یونٹ سازی مہم جاری، ابتدائی یونٹ پارٹی کی بنیاد ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑیپانچ سالہ مدت میں حکماء کی خدمت پر حکیم سراج چانڈیو کو خراج تحسینپشتو زبان کو تخلیقی اور سائنسی زبان بنانے کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں، عبدالمتین اخونزادہکوئٹہ: 2 ہزار سے زائد افراد کی ن لیگ میں شمولیت، پارٹی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی، جمال شاہ کاکڑخضدار: نیشنل پارٹی کے رہنما اسلم بزنجو کی رہائش گاہ پر فائرنگ، گارڈ زخمیکوئٹہ میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمیدکی میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 11 مزدور اغواخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے 2 ہزار 456 واقعات، سیکیورٹی صورتحال پر سوالاتڈاکٹر گوہر خان نوشیروانی کے انتقال پر سردار منظور کاکڑ کا اظہار افسوس اور فاتحہ خوانیچاغی کی مریم بی بی نے MDCAT میں بلوچستان بھر میں اعزاز حاصل کرلیاکوئٹہ: بی این پی عوامی کی یونٹ سازی مہم جاری، ابتدائی یونٹ پارٹی کی بنیاد ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑیپانچ سالہ مدت میں حکماء کی خدمت پر حکیم سراج چانڈیو کو خراج تحسینپشتو زبان کو تخلیقی اور سائنسی زبان بنانے کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں، عبدالمتین اخونزادہ

جنگ بندی کیلیے اسلام آباد، واشنگٹن اور تہران کے درمیان بیک ڈور ڈپلومیسی جاری، عرب میڈیا کا دعویٰ

جنگ بندی کیلیے اسلام آباد، واشنگٹن اور تہران کے درمیان بیک ڈور ڈپلومیسی جاری، عرب میڈیا کا دعویٰ
اہم نکات، شرائط اور ممکنہ ریڈ لائنز پر تفصیلی گفتگو جاری ہے، عرب میڈیا

خطے میں بڑھتی کشیدگی کے درمیان پسِ پردہ سفارتی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور جنگ بندی کے لیے اہم پیش رفت سامنے آ رہی ہے۔

عرب نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکا، پاکستان اور ایران کے درمیان بیک وقت رابطے جاری ہیں جہاں مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ مذاکرات واشنگٹن، اسلام آباد اور تہران کے درمیان ہو رہے ہیں جن میں اہم نکات، شرائط اور ممکنہ ریڈ لائنز پر تفصیلی گفتگو جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی حکام اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ کسی بھی معاہدے سے پہلے ایران کے جوہری پروگرام کو ایجنڈے میں سرفہرست رکھا جائے جبکہ ایرانی قیادت کا مؤقف ہے کہ سب سے پہلے ان کے سمندری راستوں پر عائد پابندیاں اور ناکہ بندی ختم کی جائے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ مذاکرات میں پیش رفت کے امکانات روشن دکھائی دے رہے ہیں تاہم صورتحال اب بھی نازک ہے اور کسی بھی غیر متوقع واقعے سے کشیدگی دوبارہ بھڑک سکتی ہے۔

مزید یہ کہ سفارتی حلقوں میں اس بات کی بھی چہ مگوئیاں ہیں کہ اسرائیل اور امریکا ایک محدود دورانیے کی ممکنہ فوجی کارروائی پر بھی غور کر رہے ہیں جس کا مقصد ایران کو اپنی شرائط کے مطابق مذاکرات کی میز پر لانا ہو سکتا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *