Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے نامبلوچستان کی ترقی ملکی معاشی و سیاسی استحکام کی ضامن ہے، جمعیت نظریاتیروحانی طلبہ جماعت کے عہدیداران کی صاحبزادہ جعفر صادق طاہری سے ملاقاتسہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے نامبلوچستان کی ترقی ملکی معاشی و سیاسی استحکام کی ضامن ہے، جمعیت نظریاتیروحانی طلبہ جماعت کے عہدیداران کی صاحبزادہ جعفر صادق طاہری سے ملاقاتسہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

آزاد اور ذمہ دار صحافت جمہوری معاشرے کی ضرورت ہے، کاشف حیدری

آزاد اور ذمہ دار صحافت جمہوری معاشرے کی ضرورت ہے، کاشف حیدری
آزاد، غیر جانبدار اور ذمہ دار صحافت جمہوری و مہذب معاشرے کے لیے ناگزیر، آزاد صحافت ہی عوامی آواز کو ایوانوں تک پہنچانے اور روشن مستقبل کی واحد ضمانت ہے، ترجمان
​صحافیوں کے تحفظ اور اظہارِ رائے کی آزادی کو یقینی بنایا جائے تاکہ وہ بغیر کسی خوف و خطر کے اپنے کار ہائے منصبی اور صحافتی ذمہ داریاں بہتر طور پر انجام دے سکیں، بیان
کراچی/ کوئٹہ (این این آئی) مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے کہا ہے کہ آزاد، غیر جانبدار اور ذمہ دار صحافت کسی بھی جمہوری اور مہذب معاشرے کے لیے ناگزیر ہے، اور یہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ عالمی یومِ آزادیِ صحافت کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں صحافت کی اہمیت اور اس کی آزادی برقرار رکھنے کے عزم کی یاد دلاتا ہے۔ کاشف حیدری نے صحافی برادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہر قسم کے دباؤ، مشکلات اور خطرات کے باوجود عوام تک سچ پہنچانے اور معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صحافت ریاست اور عوام کے درمیان ایک مضبوط پُل کی حیثیت رکھتی ہے اور صرف ایک آزاد میڈیا ہی عوامی آواز کو مؤثر انداز میں ایوانوں تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر کے صحافی انتہائی محدود وسائل اور کٹھن حالات میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں جو کہ قابلِ ستائش ہے۔ کاشف حیدری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کے تحفظ، اظہارِ رائے کی آزادی اور بہتر پیشہ ورانہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کر سکیں۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ آزاد صحافت ہی ایک مضبوط معاشرے کی بنیاد ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *