Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
محسن نقوی کا بیان انکی ذاتی رائے ہے نئے صوبوں کا فیصلہ ہمیں نہیں عوام کو کرنا ہے، احمد شریف چوہدریانتظامی یونٹ ہوں یا نئے صوبے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایسا کبھی نہیں ہونے دیں گے، گوہرطاقت نہیں، اعتماد ریاستوں کو مضبوط بناتا ہےجمہوری راستے بند کر دیے جائیں تو نوجوانوں کے پاس کیا بچتا ہے؟خوابوں کی منڈی اور سیاسی خوانچہ فروشپروڈیوسر و ڈائریکٹر نوید رضا کی فلم انڈسٹری کیلئے خدمات قابل تعریف ہے،فرح خان28 سال سے فلم انڈسٹری کے لیے کام کر رہا ہوں،نوید رضابلوچستان اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹیڈیرہ بگٹی ہسپتال میں بلڈ بینک فعال، عوام کو محفوظ خون کی فراہمی کی سہولت میسرسورینج کوئلہ کان حادثہ: جاں بحق کان کنوں کے لواحقین کے لیے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلانمحسن نقوی کا بیان انکی ذاتی رائے ہے نئے صوبوں کا فیصلہ ہمیں نہیں عوام کو کرنا ہے، احمد شریف چوہدریانتظامی یونٹ ہوں یا نئے صوبے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایسا کبھی نہیں ہونے دیں گے، گوہرطاقت نہیں، اعتماد ریاستوں کو مضبوط بناتا ہےجمہوری راستے بند کر دیے جائیں تو نوجوانوں کے پاس کیا بچتا ہے؟خوابوں کی منڈی اور سیاسی خوانچہ فروشپروڈیوسر و ڈائریکٹر نوید رضا کی فلم انڈسٹری کیلئے خدمات قابل تعریف ہے،فرح خان28 سال سے فلم انڈسٹری کے لیے کام کر رہا ہوں،نوید رضابلوچستان اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹیڈیرہ بگٹی ہسپتال میں بلڈ بینک فعال، عوام کو محفوظ خون کی فراہمی کی سہولت میسرسورینج کوئلہ کان حادثہ: جاں بحق کان کنوں کے لواحقین کے لیے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان

صحافیوں کو اپنے فرائض کی ادائیگی میں مکمل آزادی دی جائے،اکرام الدین

صحافیوں کو اپنے فرائض کی ادائیگی میں مکمل آزادی دی جائے،اکرام الدین

پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا کردار معاشرے کی تشکیل میں نہایت اہم ہے۔چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز یورپ میڈیا

اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آزادی صحافت کا عالمی دن کے موقع پر گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ دنیا بھر میں صحافیوں کو چیلنجوں کا سامنا ہے، صحافیوں کو ڈر، خوف یا ہراسیت سے پاک ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔اْنہوں نے کہا کہ میڈیا بھی اپنی ذمہ داری پوری کرے، صحافتی اخلاقیات کی پابندی کرے،قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ذمہ دارانہ اور درست رپورٹنگ کرے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ صحافت اور اظہار کی آزادی جمہوریت کی بنیاد، شہری حقوق کے تحفظ کی دیوار اور معاشرے میں سچائی کی پکار ہے، دنیا بھر میں سچائی کی جنگ لڑنے والے صحافیوں، اہل قلم، کیمرہ مینوں اور دیگر میڈیا ورکرز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت کے عالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو سلام جبکہ حریت فکر کے محافظوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحافت ایک اہم ذمہ داری ہے جس کا مقصد عوام تک درست معلومات اور حقائق پہنچانا ہے۔ صحافیوں کو چاہیے کہ وہ تعصب، جانبداری اور غیر ضروری دباؤ سے بالاتر ہو کر سچ کو سامنے لائیں تاکہ معاشرے میں آگاہی اور رہنمائی کا عمل جاری رہے۔انہوں نے کہا کہ مظلوموں کی آواز بننا صحافت کا بنیادی فریضہ ہے اور اسی شعبے نے ہمیشہ جنگ، ظلم اور ناانصافی کے حقائق کو آشکار کیا ہے۔ انہوں نے شہید ہونے والے صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عزہ میں کوریج کے دوران جان قربان کرنے والے مرد و خواتین صحافی انسانیت کے ہیروز ہیں اور ان کی قربانیاں تاریخ کا اہم حصہ ہیں۔گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے مزید کہا کہ آج کے دن کا تقاضا ہے کہ صحافیوں کو اپنے فرائض کی ادائیگی میں مکمل آزادی دی جائے اور ان کو درپیش مسائل اور رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا کردار معاشرے کی تشکیل میں نہایت اہم ہے، اور صحافی مشکل حالات میں اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر حقائق سامنے لا رہے ہیں جو قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافت کو اخلاقیات، سچائی اور انسانی خدمت کے اصولوں پر استوار رہنا چاہیے تاکہ یہ شعبہ معاشرے کی مثبت تشکیل میں اپنا کردار ادا کر سکے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *