Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفکیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایف

تربت : جشن بہاران کیچ فیسٹیول 2026 کا شاندار افتتاح کردیا گیا، شجرکاری مہم اور پھولوں کی نمائش کا آغاز

رپورٹ: ماہ نور شاہ
تربت : جشن بہاران کیچ فیسٹیول 2026 کا شاندار افتتاح کردیا گیا، شجرکاری مہم اور پھولوں کی نمائش کا آغاز

ضلعی انتظامیہ کیچ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی سربراہی میں جشن بہاران کیچ فیسٹیول 2026 کا شاندار افتتاح میر عیسیٰ قومی پارک تربت میں ایک پروقار تقریب کے ذریعے کر دیا گیا۔

فیسٹیول کے مہمانِ خصوصی سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ تھے جبکہ افتتاح ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر جان محمد بلیدی، چیئرمین ضلع کونسل کیچ میر ہوتمان، میئر تربت بلخ شیر قاضی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تابش بلوچ، اے ڈی سی ریونیو اسد اللہ بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد حنیف کبزئی، ڈپٹی چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کیچ میرباہڈ جمیل دشتی، نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما واجہ حمل بلوچ، آل پارٹیز کیچ کے ڈپٹی کنوینر فدا جان بلیدی، نیاز کیازئی، حاجی فدا حسین دشتی، کہدہ اقبال دشتی، پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنما وارث دشتی، مکران میڈیکل کالج تربت کے پرنسپل ڈاکٹر افضل خالق، پی این پی کے مرکزی رہنما میر غفور احمد بزنجو، ڈاکٹر اسلم آزار، کیچ بار کے صدر کہدہ عنایت دشتی، ڈی ای او کیچ امجد شہزاد، اے ڈی ای او ممتاز لال، ڈاکٹر اصغر علی، ایڈووکیٹ گل سمین، کاروباری شخصیت جام دشتی، پرنسپل عطاشاد ڈگری کالج پروفیسر ظہیر احمد، جماعت اسلامی کے رہنما واجہ غلام یاسین، ڈپٹی ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ کامرس فہد رحیم، نصرت اللہ، ناصر حسن سمیت سرکاری افسران، طلبہ و طالبات، سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ کیچ اسپرنگ فیسٹیول کا انعقاد ایک تاریخی لمحہ ہے جو کیچ کی علمی و ادبی سماج کو مزید مستحکم بنانے کا سبب بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ کیچ میں علمی فضا کو ترقی دینے اور سماجی ترقی میں کردار ادا کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو مزید توجہ دینی چاہیے۔ بطور ایم پی اے انہوں نے کہا کہ تربت کی ترقی، پارکس اور عوامی مقامات کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے جب کہ ڈپٹی کمشنر کیچ، میئر تربت اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنے وسائل بروئے کار لاتے ہوئے تربت پارک کی بہتری اور جدید سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ڈپٹی کمشنر کیچ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ سماجی ترقی اور عوامی فلاح کے کاموں میں متحرک ہیں اور اس نوعیت کے فیسٹیولز مثبت پیغام دیتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جشنِ بہاراں کیچ صرف ایک فیسٹیول نہیں بلکہ ایک اجتماعی سوچ، زندہ معاشرے اور متحرک قوم کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیچ صرف جغرافیہ نہیں بلکہ شعور، تہذیب، صلاحیت اور ترقی کی امنگ کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں، ثقافت، ماحولیات اور سماجی ہم آہنگی کے ذریعے ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں تو اسپتالوں پر بوجھ کم ہوتا ہے نوجوان مثبت سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں اور معاشرہ محفوظ بنتا ہے۔ انہوں نے خواتین کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کسی بھی معاشرے کی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتی ہیں اور ان کی شمولیت کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ کیچ کو ایک ایسا ضلع بنایا جائے جہاں نوجوان باصلاحیت، خواتین بااعتماد، ادارے فعال اور معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔ انہوں نے فیسٹیول کے انعقاد میں شریک تمام اداروں، سیاسی و سماجی تنظیموں، محکمہ تعلیم، طلبہ، ادبا، شعرا اور میڈیا کا شکریہ بھی ادا کیا۔

تقریب سے کیچ سول سوسائٹی کے کنوینر التاز سخی نے بھی خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیچ کے وژن کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے جہاں بھی خدمات انجام دیں وہاں مثبت تبدیلیاں لائیں۔ انہوں نے فیسٹیول میں خواتین کی شرکت کو ایک اہم اور خوش آئند اقدام قرار دیا اور کہا کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر سماجی ترقی ممکن نہیں۔

افتتاحی تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، سنیٹر جان محمد بلیدی، میر ہوتمان اور دیگر شخصیات نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا جبکہ اس موقع پر پھولوں کی نمائش بھی منعقد کی گئی جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔

واضح رہے کہ جشن بہاران کیچ فیسٹیول 28 اپریل سے یکم مئی تک جاری رہے گا جس میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ روایتی و ثقافتی کھیل، ڈرامہ، کامیڈی شو، مشاعرہ اور دیگر تفریحی پروگرام شامل ہیں۔

افتتاحی تقریب میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض میڈم شھناز صمد نے سر انجام دیے۔ فیسٹیول میں متعدد اسٹال لگائے گئے ہیں جن میں خواتین کی جانب سے بڑی تعداد میں اسٹال شامل ہیں، ان میں بک اسٹال، فوڈ اسٹال سمیت درجنون دیگر اسٹال قائم کیے گئے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *