Banner

وزیر اعلیٰ کے وژن پر عملدرآمد، کوئٹہ میں پرائس کنٹرول کی خلاف ورزی پر 34 افراد گرفتار، 15 دکانیں سیل

Share

Share This Post

or copy the link

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وژن اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرائس کنٹرول قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 146 دکانوں اور مارکیٹوں کا معائنہ کیا۔ خلاف ورزیوں پر 34 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں سے17 افراد کو جیل منتقل کر دیا گیا، جبکہ15 دکانیں سیل کر دی گئیں۔ کارروائی کے دوران سب ڈویژن سٹی میں 58 دکانوں کا معائنہ کیا گیا، 12 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 5 دکانیں سیل کی گئیں۔ جبکہ سب ڈویژن صدر میں 46 دکانوں کا معائنہ کیا گیا، 10 افراد کو گرفتار جبکہ 4 دکانیں سیل کی گئیں۔ سب ڈویژن سریاب میں 42 دکانوں کا معائنہ کیا گیا، 12 افراد کو گرفتار جبکہ 6 دکانیں سیل کی گئیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق پرائس کنٹرول قوانین پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ گرانفروشی، ناجائز منافع خوری یا دیگر خلاف ورزیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوامی مفاد کے تحفظ اور سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد تک مہم بلا تعطل جاری رہے گی۔

وزیر اعلیٰ کے وژن پر عملدرآمد، کوئٹہ میں پرائس کنٹرول کی خلاف ورزی پر 34 افراد گرفتار، 15 دکانیں سیل

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us