Banner

ناقابل تسخیر دفاع کی جانب ایک اور قدم، پاک بحریہ کا اینٹی شپ ویپن کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

Share

Share This Post

or copy the link

میزائل مقامی سطح پر تیار جدید اینٹی شپ ویپن سسٹم ہے، جس نے ہدف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر

پاکستان نیوی نے “تیمور” ایئر لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب لائیو ویپن فائرنگ تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ میزائل مقامی سطح پر تیار کردہ جدید اینٹی شپ ویپن سسٹم ہے، جس نے اپنے ہدف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس کامیاب تجربے سے پاکستان نیوی کی طویل فاصلے تک دشمن کے بحری اہداف کو تلاش کرنے، نشانہ بنانے اور مؤثر انداز میں تباہ کرنے کی صلاحیت کی تصدیق ہوئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تجربہ قومی دفاعی صلاحیت میں ایک اہم سنگ میل ہے، جس سے مسلح افواج کی روایتی جنگی میدان میں مشترکہ اور ہمہ جہت حملہ آور صلاحیت مزید مضبوط ہوئی ہے۔

پاکستان نیوی نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ ملک کے بحری مفادات اور خودمختار سمندری حدود کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

صدر مملکت، وزیر اعظم پاکستان، چیف آف ڈیفنس فورسز اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے اس کامیابی پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔

ناقابل تسخیر دفاع کی جانب ایک اور قدم، پاک بحریہ کا اینٹی شپ ویپن کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us