Banner

امریکا سے مذاکرات جاری ہیں لیکن جنگ کیلئے بھی تیار ہیں، ایران کا دو ٹوک اعلان

Share

Share This Post

or copy the link

ایران نے امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات کے باوجود ممکنہ جنگی صورتحال کے لیے بھرپور تیاری کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ خطے میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر تہران کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے ٹی وی خطاب میں قالیباف نے واضح کیا کہ ایران اپنے مخالفین پر ہرگز اعتماد نہیں کرتا اور حالات کسی بھی وقت سنگین رخ اختیار کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہم دشمن پر بھروسہ نہیں کرتے، جنگ کسی بھی لمحے شدت اختیار کر سکتی ہے۔”

ایرانی خبر رساں ادارے مہر کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایران ایک جانب سفارتی عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ دوسری طرف قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

قالیباف نے زور دیا کہ موجودہ حالات میں مذاکرات کی اہمیت اپنی جگہ مسلم ہے، تاہم ملکی دفاع اور سلامتی کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔ ان کے اس بیان کو خطے میں جاری تناؤ کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایران کی یہ حکمت عملی—“مذاکرات بھی، تیاری بھی”—اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ تہران سفارتکاری کے دروازے بند نہیں کرنا چاہتا، لیکن کسی بھی ممکنہ تصادم کے لیے خود کو مکمل طور پر تیار رکھے ہوئے ہے۔

امریکا سے مذاکرات جاری ہیں لیکن جنگ کیلئے بھی تیار ہیں، ایران کا دو ٹوک اعلان

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us