Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
محسن نقوی کا بیان انکی ذاتی رائے ہے نئے صوبوں کا فیصلہ ہمیں نہیں عوام کو کرنا ہے، احمد شریف چوہدریانتظامی یونٹ ہوں یا نئے صوبے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایسا کبھی نہیں ہونے دیں گے، گوہرطاقت نہیں، اعتماد ریاستوں کو مضبوط بناتا ہےجمہوری راستے بند کر دیے جائیں تو نوجوانوں کے پاس کیا بچتا ہے؟خوابوں کی منڈی اور سیاسی خوانچہ فروشپروڈیوسر و ڈائریکٹر نوید رضا کی فلم انڈسٹری کیلئے خدمات قابل تعریف ہے،فرح خان28 سال سے فلم انڈسٹری کے لیے کام کر رہا ہوں،نوید رضابلوچستان اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹیڈیرہ بگٹی ہسپتال میں بلڈ بینک فعال، عوام کو محفوظ خون کی فراہمی کی سہولت میسرسورینج کوئلہ کان حادثہ: جاں بحق کان کنوں کے لواحقین کے لیے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلانمحسن نقوی کا بیان انکی ذاتی رائے ہے نئے صوبوں کا فیصلہ ہمیں نہیں عوام کو کرنا ہے، احمد شریف چوہدریانتظامی یونٹ ہوں یا نئے صوبے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایسا کبھی نہیں ہونے دیں گے، گوہرطاقت نہیں، اعتماد ریاستوں کو مضبوط بناتا ہےجمہوری راستے بند کر دیے جائیں تو نوجوانوں کے پاس کیا بچتا ہے؟خوابوں کی منڈی اور سیاسی خوانچہ فروشپروڈیوسر و ڈائریکٹر نوید رضا کی فلم انڈسٹری کیلئے خدمات قابل تعریف ہے،فرح خان28 سال سے فلم انڈسٹری کے لیے کام کر رہا ہوں،نوید رضابلوچستان اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹیڈیرہ بگٹی ہسپتال میں بلڈ بینک فعال، عوام کو محفوظ خون کی فراہمی کی سہولت میسرسورینج کوئلہ کان حادثہ: جاں بحق کان کنوں کے لواحقین کے لیے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی؛ مذاکرات کا دوسرا دور کل اسلام آباد میں ہونے کا قوی امکان

اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان اہم سفارتی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں، جہاں امریکی وفد کی آج شام تک آمد متوقع ہے جبکہ مذاکرات کے دوسرے دور کا آغاز کل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان جاری جنگ بندی اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور اس کی مدت 21 اپریل کی رات 12 بجے ختم ہو جائے گی۔ ایسے میں جنگ بندی میں توسیع یا اسے مستقل امن معاہدے میں تبدیل کرنے کا فیصلہ آئندہ مذاکرات میں متوقع ہے۔

سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والا دوسرا مذاکراتی دور انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا، کیونکہ اس میں خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ٹھوس پیش رفت کی امید کی جا رہی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ ان کی مذاکراتی ٹیم پاکستان پہنچ رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ان مذاکرات کا بنیادی مقصد جنگ بندی کو پائیدار امن میں تبدیل کرنا ہے۔ یاد رہے کہ پہلے دور میں کسی حتمی معاہدے پر اتفاق نہیں ہو سکا تھا، تاہم بات چیت جاری رکھنے پر رضامندی ظاہر کی گئی تھی۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ ریڈ زون میں نقل و حرکت محدود جبکہ حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ مذاکرات کا عمل جلد شروع ہونے والا ہے۔

ادھر ایران نے بعض حالیہ پیش رفت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، تاہم پاکستان کی سفارتی کوششیں تیزی سے جاری ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جبکہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر سمیت مختلف ممالک سے مشاورت کی ہے۔

پاکستان کو امید ہے کہ یہ سفارتی کاوشیں کامیاب ہوں گی اور اسلام آباد مذاکرات خطے میں امن کے قیام کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *