Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسینوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسین

اقبال حیدری کا تاجروں سے ناروا سلوک اور من گھڑت ایف آئی آر کی مذمت

اقبال حیدری کا تاجروں سے ناروا سلوک اور من گھڑت ایف آئی آر کی مذمت
تاجر برادری کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں، احتجاج کی صورت میں بھرپور حمایت کرینگے۔قومی امن جرگہ

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چوک یادگار پشاور میں تاجروں کے ساتھ پیش آنے والے حالیہ واقعے پر قومی امن جرگہ پشاور سٹی کے رہنماؤں نے شدید تشویش اور مذمت کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ لیاقت خان (صدر چوک یادگار و چیئرمین قومی امن جرگہ پشاور سٹی) کے خلاف درج کی گئی مبینہ من گھڑت ایف آئی آر نہ صرف ناانصافی ہے بلکہ تاجر برادری کو دباؤ میں لانے کی ایک کوشش ہے۔رہنماؤں کے مطابق خیبر پختونخوا کے موجودہ حالات میں تاجر برادری، بالخصوص محکمہ اوقاف کی ملکیتی دکانوں میں خدمات انجام دینے والے کرایہ دار شدید عدم تحفظ اور مشکلات کا شکار ہیں۔ چند روز قبل محکمہ اوقاف کا عملہ بغیر کسی پیشگی اطلاع اور پولیس کی موجودگی کے بازار میں داخل ہوا اور مبینہ بقایاجات کی وصولی کے نام پر دکانداروں کے ساتھ بدتمیزی، ہاتھا پائی اور دھمکی آمیز رویہ اختیار کیا گیا، جو کھلی قانونی خلاف ورزی ہے اور پرامن تجارتی ماحول کو متاثر کرنے کا باعث بنا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ واقعے کے فوراً بعد مقامی سطح پر کوششوں سے کشیدگی کو کم کیا گیا اور مسجد میں باہمی رضامندی سے صلح بھی طے پا گئی تھی، تاہم بعد ازاں محکمہ اوقاف کے ایک ایڈمنسٹریٹر نے اس صلح کو نظرانداز کرتے ہوئے نہ صرف اعلیٰ حکام کی ہدایات کو رد کیا بلکہ تاجروں کو دوبارہ قانونی کارروائی اور ایف آئی آر درج کرنے کی دھمکیاں دیں، جو اختیارات کے ناجائز استعمال کے مترادف ہے۔رہنماؤں نے بتایا کہ اس سلسلے میں سیکرٹری اوقاف خیبر پختونخوا کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا گیا، جنہوں نے موقع پر موجود افسر کو مسئلہ فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی، مگر افسوس کے ساتھ ان احکامات کو نچلی سطح پر نظرانداز کیا گیا۔قومی امن جرگہ پشاور سٹی کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور چیف سیکریٹری سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ افسر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، اسے معطل یا عہدے سے برطرف کیا جائے، اور لیاقت خان کے خلاف درج مبینہ جھوٹی ایف آئی آر کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔بیان کے آخر میں کہا گیا ہے کہ اگر تاجر برادری اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے احتجاج کا راستہ اختیار کرتی ہے تو قومی امن جرگہ ان کی بھرپور حمایت کرے گا اور ہر سطح پر ان کے ساتھ کھڑا ہوگا۔یہ بیان صوبائی چیئرمین مولانا محمد اقبال شاہ حیدری، صوبائی وائس چیئرمین حاجی فضلی مقیم، وائس چیئرمین حاجی طارق آفریدی، جنرل سیکرٹری سید اظہر علی شاہ، ضلعی چیئرمین حاجی ظاہر شاہ سلفی، جنرل سیکرٹری محمد عمر خان ، سیکرٹری اطلاعات حکمتیار خان ،جنرل سیکرٹری محبوب الرحمان حیدری، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا بحراللہ، میاں فہیم شاہ وائس چیئرمین، صدر فہیم یوسفزئی ،وحید گل ،اسحاق خان اور دیگر رہنماؤں کی جانب سے جاری کیا گیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *