Banner

ریڑھیوں کیلئے متبادل جگہ مختص کرکے رجسٹریشن کی جائیگی ،شاہزیب کاکڑ

Share

Share This Post

or copy the link

کوئٹہ(خ ن )کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کی زیر صدارت شہر میں ٹریفک کے نظام کی بہتری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شہر میں غلط پارکنگ، تجاوزات اور ریڑھیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے ٹریفک مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا اور ان کے حل کے لیے موثر اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی،ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن زاہد خان، ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ بلال احمد، ڈائریکٹر ٹریفک انجینئرنگ بیورو، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کوئٹہ ڈویژن ظہور احمد، سی ای او پی پی پی ڈاکٹر فیصل، ڈپٹی پی ڈی کیو ڈی پی عابد علی، اسسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل کوئٹہ ڈویژن سید کلیم اللہ، صدر انجمن تاجران رحیم کاکڑ سمیت محکمہ جنگلات، ٹرانسپورٹ، ریلوے کے افسران اور سرینا ہوٹل کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ سرینا چوک ٹریفک مسائل کے حل کے لیے ہوٹل کے مین گیٹ کو اندرونی چار دیواری میں منتقل کرنے اور متبادل راستہ بنانے کے لئے ڈیزائن تیار ہے اور منظوری کے بعد کام جلد شروع ہوگاجبکہ جوائنٹ روڈ پر ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے اسے ‘نو پارکنگ’ اور ‘نو کارٹ زون’ قرار دیا جائے گا۔ ریڑھیوں کے لیے متبادل جگہ مختص کر کے باقاعدہ رجسٹریشن کی جائے گی۔جس کے بعد خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ جولائی کے آخر تک مرکزی کاروباری ایریا میں الیکٹرک وہیکلز چلنا شروع ہو جائیں گے۔ اس ایریا میں گاڑیوں کی پارکنگ پر مکمل پابندی ہوگی۔ گرین بس کے لیے 18 فیڈر لائنوں پر سروے جاری ہے جن کی رپورٹ دو ہفتوں میں متوقع ہے۔ عبدالستار روڈ کے مسئلے پر کمشنر کوئٹہ نے ڈی سی کوئٹہ، ایڈمنسٹریٹر اور ایس ایس پی ٹریفک کو عبدالستار روڈ اور ملحقہ سڑکوں کا اسٹڈی کر کے ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ شجر کاری مہم کے حوالے سے بتایا گیا کہ اب تک کوئٹہ میں 1 لاکھ 35 ہزار سے زائد درخت عوام، فارمرز، این جی اوز، اسکول و کالجز کی مدد سے لگائے گئے ہیں۔نئی سڑکوں پر کیو ڈی پی اور میٹروپولیٹن کارپوریشن شجرکاری کر رہی ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان نے کہا کہ کوئٹہ کی خوبصورتی اور ٹریفک کے نظام کی بہتری کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ شہر میں پارکنگ پلازوں کی تعداد بڑھانا ناگزیر ہے اور ‘نو پارکنگ زون’ میں گاڑیاں کھڑی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت بلوچستان نے ایک ماہ کے لیے گرین بس سروس مفت کر دی ہے جس سے روزانہ 30 ہزار سے زیادہ لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔ اس مد میں حکومت تین کروڑ روپے سے زیادہ سبسڈی دے رہی ہے۔ کمشنر نے زور دیا کہ ٹریفک کے نظام کو درست کرنے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،تاہم شہریوں کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگااور ٹریفک کی بہتری کے لیے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا

ریڑھیوں کیلئے متبادل جگہ مختص کرکے رجسٹریشن کی جائیگی ،شاہزیب کاکڑ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us