Banner

منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائیاں کی جائیں،ڈی سی کوئٹہ

Share

Share This Post

or copy the link

کوئٹہ (خ ن)عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں ناجائز منافع خوروں، گرانفروشوں، قصائیوں اور تندوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کیں۔ ان آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 16 افراد کو گرفتار کر کے جیل منتقل کیا گیا، 4 دکانیں سیل کر دی گئیں جبکہ متعدد دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کی گئی۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر (صدر) محمد یوسف ہاشمی اور اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے ائیرپورٹ روڈ اور نواں کلی کے علاقوں میں ناجائز منافع خوروں اور گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ اس دوران 8 افراد گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیے گئے اور متعدد دکانداروں کو سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر سخت وارننگ دی گئی۔ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) محمد امیر حمزہ اور اسپیشل مجسٹریٹ اعجاز حسین کھوسہ نے بروری روڈ اور ملحقہ علاقوں میں قصائیوں اور تندوروں کے خلاف کریک ڈا¶ن کیا۔ کارروائی کے دوران 8 افراد کو گرفتار کر کے جیل بھیجا گیا جبکہ سرکاری نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے پر 4 دکانیں سیل کر دی گئیں۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوامی مفاد کے تحفظ اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے واضح کیا کہ ناجائز منافع خوری اور گرانفروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائیاں کی جائیں،ڈی سی کوئٹہ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us