Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچسبی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچبہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچسبی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچ

پائیدار امن کے بغیر کاروباری ترقی ممکن نہیں،ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی

ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے کہا ہے کہ پائیدار امن کے بغیر کاروباری ترقی ممکن نہیں، نوجوان امن اور ترقی کے حقیقی علمبردار ہیں
حکومتِ بلوچستان کے تعاون سے بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (BRSP) کے زیر اہتمام رائز بلوچستان پروگرام کے پیس اینڈ سوشل کوہیزن کمپوننٹ کے تحت یونیورسٹی آف تربت میں ایک جامع سیمینار بعنوان “Entrepreneurial Youth as Catalyst of Development” منعقد ہوا۔ تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن بلوچ نے کی جبکہ ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
سیمینار میں ریجنل منیجر بی آر ایس پی التاز سخی، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر غلام جان بلوچ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز پروفیسر اعجاز احمد بلوچ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مشتاق بادینی، ڈاکٹر عبد القیوم بلوچ، غوث بخش بزنجو، ایم ای آر رائز پروجیکٹ ساکم علی سمیت دیگر نے شرکت کی، جبکہ طلبہ حمل بلوچ، جعفر خان اور دیگر نے اپنے کاروباری خیالات اور پروپوزلز پیش کیے۔
ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ امن، سماجی ہم آہنگی اور معاشی ترقی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے عناصر ہیں اور نوجوان ان کے درمیان ایک مضبوط ربط کا کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہوگا، اس وقت تک کاروباری سرگرمیاں اور ترقی مطلوبہ رفتار سے آگے نہیں بڑھ سکتیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان کی پالیسی رہنمائی کے مطابق، رائز بلوچستان پروگرام کو ایک فلیگ شپ اقدام کے طور پر مؤثر انداز میں نافذ کرے گی تاکہ نوجوانوں، خواتین اور پسماندہ طبقات کو معاشی مواقع فراہم کیے جا سکیں اور ایک پرامن و مستحکم معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن بلوچ نے کہا کہ نوجوان جدید کاروباری آئیڈیاز کے ساتھ آگے آئیں اور دستیاب مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، یونیورسٹی آف تربت ایسے نوجوانوں کی رہنمائی اور معاونت کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرے گی۔
ریجنل منیجر بی آر ایس پی التاز سخی نے اپنے خطاب میں کہا کہ رائز بلوچستان پروگرام دراصل ایک جامع ترقیاتی ماڈل ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا، انہیں مواقع فراہم کرنا اور کمیونٹی سطح پر امن و ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس پی ٹیم بھرپور محنت کے ساتھ اس پروگرام کو ضلع کیچ کے ہر گھر تک پہنچائے گی، نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرے گی اور ایک پرامن، بااختیار اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرے گی۔
پروفیسر ڈاکٹر غلام جان بلوچ نے کہا کہ یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات میں کاروباری رجحان تیزی سے فروغ پا رہا ہے، جہاں کئی طلبہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کاروبار کر رہے ہیں جبکہ دیگر تعلیم مکمل کرنے کے بعد کاروباری سرگرمیوں سے وابستہ ہو رہے ہیں، جو ایک مثبت تبدیلی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں اور ترقیاتی پروگرامز کے باہمی اشتراک سے نوجوانوں کو بہتر مواقع فراہم کیے جا سکتے ہیں۔
ڈاکٹر مشتاق بادینی اور ڈاکٹر عبد القیوم بلوچ نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور نوجوانوں میں کاروباری رجحانات کو سراہتے ہوئے اسے علاقے کی مثبت پیش رفت قرار دیا۔
مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ پائیدار امن اور سماجی ہم آہنگی کے بغیر کاروباری ترقی ممکن نہیں، لہٰذا نوجوانوں کی مثبت شمولیت، مہارتوں کا فروغ اور مواقع تک رسائی ایک مستحکم اور پرامن معاشرے کی بنیاد ہے۔ سیمینار کے اختتام پر نوجوانوں کو ترغیب دی گئی کہ وہ جدید، تخلیقی اور عملی آئیڈیاز کے ساتھ آگے آئیں اور دستیاب مواقع سے بھرپور استفادہ حاصل کریں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *